فلسطین کےنوحےمیں ایک نقطہ یہ بھی

فلسطینیوں پرٹوٹنےوالےمظالم انسانیت سوزہیں۔ اس پراسلامی برادری کی خاموشی مزیدافسوس ناک ہے۔فیس بک پر اپنے دفتری ساتھی فیصل وڑائچ کی یہ پوسٹ پڑھی تو شیئرکیے بنا نہ رہ سکا۔ وہ لکھتے ہیں
کسی کادل دکھےتومعاف کرنا
فلسطینیوں کےساتھ ظلم عظیم ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اس کے مشرق میں داعش جیسی لڑاکا تنظیم اسرائیل سے بارہ گنے بڑے رقبے پر قبضہ کر چکی ہے۔ اور علامہ اقبال کے خواب سےبڑی اسلای سلطنت کا نقشہ جو انڈونیشیا سے سپین تک پھیلا ہوا ہے جاری کر چکی ہے۔ خون میں لتھڑے بےگناہ اور پھولوں سے معصوم بچوں کی تصویریں میں ایک بار پھر ایسے وقت میں دیکھ رہا ہوں جب غزہ کے شمال مشرق میں القاعدہ اور اس کی حامی مسلم فورسز شامی فوج کو ناکوں چنے چبا کر اسرائیل کے سائز سے ڈیڑھ گنا رقبے پر تسلط جما چکی ہے۔ معصوم بچوں کا قتل عام اس وقت ہو رہا ہے جب فلسطین کے جنوب میں مصر پر مسلح افواج کی حکومت ہے جن کی طاقت اخوان پر استعمال ہوتے سب نے دیکھی۔ یہ وہ وقت ہے جب غزہ کے جنوب مشرق میں دنیا کی چوتھی بڑی معاشی طاقت اور پہلی بڑی تیلی طاقت سعودی عرب امریکہ کا بیسٹ فرینڈ موجود ہے اور ایک لاکھ فوج اور طیارے مغربی بارڈ پر عراقی جنگجوؤں سے بچاؤ کیلئے کھڑی کر چکاہے۔ اس وقت بھی جب آُپ یہ سطریں پڑھ رہے ہیں اور میں لکھ رہا ہوں دس لاکھ سے زیادہ افراد طواف بیت اللہ کرتے ہوئے سعودی زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں یا بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فلسطین کے جنوب میں واقع صحرائے صحارا میں اسرائیل سے پانچ گنا بڑے رقبے پر باکوحرام نے اپنے تئیں شریعت نافذ کر رکھی اور اسرائیل کے سوا تمام دنیا پر خلافت قائم کرنے کے دعوے وہ بم دھماکے کر کے کرتے رہتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب دنیا کی پہلی دس بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ترکی اسی ظالم اسرائیل کے جنوب مغرب میں موجود ہے۔ جس کے بحری بیڑے جب بحیرہ روم میں نکلتے ہیں تو فرانس کے سوا بحیرہ روم کے کنارے کنارے بسنے والا ایک ملک بھی اس سے آنکھ نہیں ملا پاتا۔ معصوم بچوں کی خون میں لت پت تصویریں دیکھتے ہی کلیجہ پھٹنے لگتا ہے لیکن میں کیا کروں بچپن سے مسلمانوں کو مسلمانوں کا خون بہاتا دیکھتا آیا ہوں اور جس میں کبھی کبھی غیر بھی پنجہ آزمائی کرتے ہیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s