تحریک انصاف والوں کی 20 عادات

1۔اکثر غصے میں رہتے ہیں
2۔جہاں کشتیاں چلانی چاہییں، وہاں کشتیاں جلا دیتے ہیں
3۔عمران خان کی ہر حماقت میں حکمت تلاش کرتے ہیں
4۔مبشر لقمان کو سچا صحافی اور طلعت حسین کو بکاؤ مال سمجھتے ہیں
5۔اے آر وائی کو حق کا علم بردار اور جیو کو جھوٹ کا قصوروارسمجھتے ہیں
6۔اپنا موقف ٹھیک، دوسرے کا غلط سمجھتے ہیں
7۔ہمیشہ سر اٹھا کر چلتے ہیں، بس اسلام آباد میں آبپارہ اور راولپنڈی میں لال کرتی کے سامنے سے گزرتے ہوئے نظریں نیچی کر لیتے ہیں
8۔آمریت کی گود میں پلنے والے (کچھ) سیاستدانوں  سے نفرت کرتے ہیں
9۔دوسروں کے کتے کو کتا، اور اپنے کتے کو ٹامی کہتے ہیں
10۔ہر سنی سنائی بات (اگر وہ عمران کے حق میں اور نواز مخالف ہو) سچ سمجھتے ہیں
11۔عمران پر جائز تنقید کو بھی ن لیگ کی سازش سمجھتے ہیں
12۔کئی دن کھانے کے بغیر زندہ رہ لیتے ہیں، سمارٹ فون کے بغیر ایک پل نہیں رہتے
13۔ہرروز فیس بک دوستوں کو عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں
14۔فن موسیقی کی قدر کرتے ہیں، اکثر فن کار کا دل رکھنے کے لیے رقص کر لیتے ہیں
15۔سیر سپاٹے کے لیے اکثر پزا ہٹ یا کے ایف سی کا رخ کرتے ہیں
16۔دل میں غریبوں کا بہت درد رکھتے ہیں۔۔۔اور اس درد کو دل سے باہر نہیں آنے دیتے
17۔عمران خان کے علاوہ، بڑے گھروں میں رہنے والے ہر شخص پر تنقید کرتے ہیں
18۔جلد باز ہوتے ہیں۔ فوری نتائج کی خواہش رکھتے ہیں۔چاہتے ہیں کہ ایک گھنٹہ بھی پانچ منٹ میں گزر جائے
19۔برگر اور اس نوع کی فاسٹ فوڈ شوق سے کھاتے ہیں، اسی لیے بہت فاسٹ ہوتے ہیں
20۔اور۔۔۔ہلکے پھلکے مذاق پر بھی شدید غصے میں آ جاتے ہیں

2 thoughts on “تحریک انصاف والوں کی 20 عادات

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s