بیویاں عمران خان ہوتی ہیں  

بیویاں بھی عمران خان ہوتی ہیں، کیونکہ
عمران حکومت کو پریشان کرتے ہیں، یہ شوہروں کو پریشان کرتی ہیں
عمران بل جلاتے ہیں، یہ دل جلاتی ہیں
عمران قانون شکنی کرتے ہیں، یہ شوہروں کی  حوصلہ شکنی کرتی ہیں
عمران ملک کو مالی نقصان پہنچاتے ہیں، یہ شوہروں کومالی نقصان پہنچاتی ہیں
عمران سول نا فرمانی کرتے ہیں، یہ صرف نافرمانی کرتی ہیں
عمران ٹی وی اسٹیشن پر قبضہ کرتے ہیں، یہ ٹی وی ریموٹ پر قبضہ کر لیتی ہیں
عمران خان چھکے لگایا کرتے تھے، بیویاں چھکے چھڑاتی ہیں
عمران دھرنے دیتے ہیں، یہ دوچار "دھر” دیتی ہیں
ان کے کان میں جو سچ جھوٹ کہا جائے، وہ بھرے مجمعے کو سناتی ہیں
عمران اکثراپنی کہی ہوئی بات سے پھر جاتے ہیں، بیویاں بھی یہی کرتی ہیں
بیویاں بھی زندگی میں کوئی ایک اچھا کام کرلیں، ساری عمر اس کا ڈھول پیٹتی ہیں
بیویاں بھی غلط موقع پر، غلط بات ثابت کرنے کے لیے غلط مثالیں دیتی ہیں
عمران خان  حکومت پر شک کرتے ہیں، یہ شوہروں پر شک کرتی ہیں
بیویاں بھی بہت بولتی ہیں، اور ایک ہی بات بار بار بولتی ہیں
جب اپنی بولنے پر آتی ہیں تو کسی دوسرے کی نہیں سنتیں
عمران بھی ادھر کی بات سن کر ادھر کہہ دیتے ہیں، بیویاں بھی لگائی بجھائی کرتی ہیں
عمران کی طرح بیویاں بھی جیو نیوز سے نفرت کرتی ہیں (کیوں کہ ڈرامے تو ہم ٹی وی پر چلتے ہیں)
بیویاں بھی ہمیشہ غلطی خود کرتی ہیں، قصوروار شوہر کو ٹھہراتی ہیں
اور عمران خان کی طرح بیویوں کی ناک پر بھی غصہ نہ ہو، توعینک ضرور ہوتی ہے

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s