آپ نرگس تو نہیں؟

یہ اقتسابات مبارک حیدر کی کتاب "تہذیبی نرگسیت” کے ایک باب سے لیے گئے ہیں۔ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں، کیا آپ خود یا آپ کے اردگرد موجود افراد تو اس کاشکار نہیں؟
نرگسیت خود پسندی کو کہتےہیں، اور کسی شکل میں یہ مرض بھی بن جاتی ہے۔ اس مرض کا شکار لوگ اردگرد کی دنیا میں اذیت اور تباہی کا باعث بنتے ہیں۔
کسی تنظیم کی اجتماعی کارکردگی میں کسی ایک شخص کی حد درجہ بڑھی ہوئی خودپسندی اور جارحانہ انا پرستی ایسی رکاوٹیں اور الجھنیں پیدا کردیتی ہے جس سے تنظیم کو نقصان پہنچتا ہے۔ متعلقہ شخص کو نہ تو اس کا احساس ہوتا ہے نہ ہی وہ احساس دلائے جانے پر اپنی اذیت ناک کوتاہی کو قبول کرتا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان بنانے والے گرفتار

پاکستان بنانے والے اپنی وفات کے بعد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا۔۔۔مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن  کا باقائدہ مطالبہ اس جگہ کیا گیا جہاں مینار پاکستان ہے۔  خواب کی تعبیر کے لیے قائد اعظم نے ان تھک محنت کی اور آخرپاکستان حاصل کر لیا۔
کیسا عجیب اتفاق ہے، آج قائد اعظم کا مزار، علامہ اقبال کا مزار اور مینار پاکستان۔۔۔تینوں ہی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سےبند کر دیے گئے ہیں۔
اس وقت مسلمانوں کو ہندوؤں سے خطرہ تھا، لہذا علیحدہ وطن کا قیام ناگزیر سمجھا گیا۔ آج قیام پاکستان سے وابستہ نشانیوں کو پاکستانیوں اور مسلمانوں سے خطرہ ہے، لہذا انہیں خاردار تاروں کے پیچھے قید کر دیا گیا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

عمران خان کی شادی کی اندرونی کہانی

نوک جوک نے خصوصی ذرائع سے عمران خان کی شادی کی اندرونی کہانی معلوم کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کپتان کی ناراض بہنوں نے شادی پر آنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر عمران خان نے اے آر وائی کےاینکر مبشر لقمان کو بلا لیا۔عمران نے کہا”مبشر تم بھی میری بہنوں کی طرح ہو، اس خوشی کے موقع پر تم میرے ساتھ نہیں ہو گے تو اور کون ہو گا۔”
نکاح کے لیے جو شیروانی سلوائی گئی تھی، شفقت محمود نے استری کرتے ہوئے وہ جلا دی۔ عمران خان نے کہا”اوئے شفقت محمود! یہ کیا کردیا تم نے۔” اس پر جہانگیر ترین نے مشورہ دیا” خان صاحب، آپ نے امپائر کی انگلی اٹھنے کے لیے جو شیروانی سلوائی ہوئی تھی وہی پہن لیں۔” یہ سن کر عمران خان اور شفقت محمود، دونوں کی جان میں جان آ گئی۔ کو پڑھنا جاری رکھیں