نوک جوک نے خصوصی ذرائع سے عمران خان کی شادی کی اندرونی کہانی معلوم کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کپتان کی ناراض بہنوں نے شادی پر آنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر عمران خان نے اے آر وائی کےاینکر مبشر لقمان کو بلا لیا۔عمران نے کہا”مبشر تم بھی میری بہنوں کی طرح ہو، اس خوشی کے موقع پر تم میرے ساتھ نہیں ہو گے تو اور کون ہو گا۔”
نکاح کے لیے جو شیروانی سلوائی گئی تھی، شفقت محمود نے استری کرتے ہوئے وہ جلا دی۔ عمران خان نے کہا”اوئے شفقت محمود! یہ کیا کردیا تم نے۔” اس پر جہانگیر ترین نے مشورہ دیا” خان صاحب، آپ نے امپائر کی انگلی اٹھنے کے لیے جو شیروانی سلوائی ہوئی تھی وہی پہن لیں۔” یہ سن کر عمران خان اور شفقت محمود، دونوں کی جان میں جان آ گئی۔
شادی کے لیے پشاور کے ایک موچی کو ایڑی والے جوتے بنانے کا آرڈر دیا گیا تھا، لیکن وہ دھاندلی کر گیا۔ مجبوراً تیس نومبر کے جلسے والی پشاوری چپل پہننا پڑی۔
شیروانی اور جوتوں کا مسئلہ حل ہوا تو عمران خان نے دعویٰ کردیا۔۔ ولیمے پر دس لاکھ لوگ ہوں گے۔ یہ کہہ کر انہوں نے کمرے میں موجود افراد کی طرف دیکھا تو سب نے شرم سے منہ چھپا لیا۔ اسی لمحے آواز آئی”امپائر آگیا، امپائر آگیا” عمران خان تڑپ کر استقبال کے لیے اٹھے۔آگے سے نکاح خواں مفتی سعید تھے۔ عمران خان بجھ کر بیٹھ گئے۔
نکاح ہو چکا تو عمران نے کہا مولوی صاحب دعا کے لیے انگلی کھڑی کریں۔
دعا کرتےہوئے مولوی صاحب نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور حاضرین نے آمین کہا۔جس کے بعد گانا بجایا گیا”جب پیار کیا تو دھرنا کیا۔”
جب دولہا دلہن کا فوٹو سیشن ہونے لگا تو عمران خان غمگین غمگین نظر آرہے تھے۔ اس موقع پر انہیں ریحام خان سے شادی کے بعد پہلی ڈانٹ پڑی۔ کہنے لگیں،”آرمی چیف سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے تو بڑے دانت نکل رہے تھے، آج کیا موت پڑ گئی ہے؟”
اچھی پوسٹ ہے
پسند کریںپسند کریں
حوصلہ افزائی کا شکریہ جناب
پسند کریںپسند کریں
بکواس کے لیئے لوگون کے پاس کتنا وقت ہے
پسند کریںپسند کریں
دلچسپ 🙂
پسند کریںLiked by 1 person