پاکستان بنانے والے گرفتار

پاکستان بنانے والے اپنی وفات کے بعد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا۔۔۔مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن  کا باقائدہ مطالبہ اس جگہ کیا گیا جہاں مینار پاکستان ہے۔  خواب کی تعبیر کے لیے قائد اعظم نے ان تھک محنت کی اور آخرپاکستان حاصل کر لیا۔
کیسا عجیب اتفاق ہے، آج قائد اعظم کا مزار، علامہ اقبال کا مزار اور مینار پاکستان۔۔۔تینوں ہی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سےبند کر دیے گئے ہیں۔
اس وقت مسلمانوں کو ہندوؤں سے خطرہ تھا، لہذا علیحدہ وطن کا قیام ناگزیر سمجھا گیا۔ آج قیام پاکستان سے وابستہ نشانیوں کو پاکستانیوں اور مسلمانوں سے خطرہ ہے، لہذا انہیں خاردار تاروں کے پیچھے قید کر دیا گیا ہے۔
کبھی  علامہ اقبال اور قائد اعظم نے سوچا بھی ہوگا، کہ ایک دن ان کا وطن ان کی قبروں کے لیے بھی غیر محفوظ ہو چکا ہوگا۔
ُاس وقت ہندو اور مسلمان مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوئے، آج انسان اور انسانیت بھی مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوجائیں گے۔
مذہب کے نام پر بننے والے اس ملک میں مذہب ہی کاروباربن جائے گا۔
جہاں زندگی اور موت کے فیصلے بھی مذہب کی بنیاد پر طے ہوں گے۔
جہاں حسین کا ماتم کرنے والا بھی قتل کردیاجائے گا اور نبی کی ولادت کا جشن منانے والا بھی۔
جہاں نماز پڑھنے والا بھی خودکش بمبار کا شکار ہو جائے گا اور مزار پر چادر چڑھانے والا بھی۔
جہاں زندگی لینے والا تو بچ جائے گا، زندگی بچانے والا نہیں بچے گا۔
خاردار تاروں سے جھانکتے علامہ اقبال اور قائد اعظم سوچتے ہوں گے، اس وقت دو قومی نظریہ پیش کر کے مسلمانوں کو محفوظ کیا تھا، آج ایک قومی نظریہ پیش کر کے انسانوں کو کیوں نہ محفوظ کر لیں۔

One thought on “پاکستان بنانے والے گرفتار

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s