ٹی وی پر خبر چلانے کے طریقے

پہلا طریقہ
دوسرے چینل پر خبر چلتی دیکھیں۔
دھاڑ کر اپنے عملے سے پوچھیں، "کیا یہ خبر ہمارے پاس ہے؟”
جواب نہ میں آئے تو اپنے سر کے بال نوچیں۔
جواب ہاں میں آئے تو عملے کے سر کے بال نوچیں، کہ خبر آئی ہوئی تھی تو پہلے کیوں نہ بتایا۔
جواب نہ میں آنے کی صورت بے تابی سے فون اٹھائیں، متعلقہ رپورٹر سے بازپرس کریں اور اسے جھاڑپلانا شروع کر دیں۔
رپورٹر آپ کا فون سن رہا ہے، چنانچہ خبر مزید تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ اس بات پر مزید برہم ہو جائیں۔
فون میز پر پٹخ دیں۔ جلدی سے بھاگ کر ان ٹی وی اسکرینز کی طرف جائیں جہاں آپ کی مطلوبہ خبر چل رہی ہے۔
اپنی میز اور معاصر ٹی وی چینلز کی اسکرینز کے درمیان تیز تیز قدموں سے ٹہلیں، دانت کچکچائیں، اپنا اور عملے کا سر یکے بعد دیگرے نوچیں۔
یہ عمل جاری رکھیں، اور ہر تھوڑی دیر بعد چلا چلا کر پوچھیں، "خبر آئی۔”
جواب منفی میں آنے پر سٹپٹانا، بوکھلانا اور گھبرانا جاری رکھیں۔
خبر آ خر کار آ جائے تو یہ کہہ کر مزید مایوسی کا شکار ہو جائیں، "اب کیا فائدہ، باقی سارے چینل تو چلا چکے ہیں۔”
دوسرا طریقہ
دوسرے چینل پر خبر چلتی دیکھیں تو فوراً آسمان کی طرف نگاہ اٹھائیں۔
اگر آسمان ٹوٹ پڑا ہے تو پہلا طریقہ اختیار کریں۔
اگر آسمان نہیں ٹوٹا تو ٹھنڈی سانس بھریں اور جو خبر آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے، اس پر دیہان دیں۔

7 thoughts on “ٹی وی پر خبر چلانے کے طریقے

  1. پہلی بار آپ کا بلاگ پڑھنے کا اتفاق ہوا اور اس بات پر حیرت ہوئی کہ جہاں اتنے سارے بلاگ پڑھتا ہوں یہ والا آج تک کیوں نہ دیکھا۔ عمدہ اور دلچسپ لکھتے ہیں لکھتے رہئے گا۔

    رائے محمد اذلان المعروف مصنف

    Liked by 1 person

  2. پنگ بیک: حضور والا! صحافی بھیجیے | نوک جوک

تبصرہ کریں