عمران خان کی خود غرضی

عمران خان نے 30 اکتوبر 2016 کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دے رکھی تھی۔ بعد میں یہ تاریخ بدل کر دو نومبر کر دی گئی۔
بی بی سی کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ نے بتایا۔۔۔ تاریخ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی وجہ سے تبدیل کی گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا گروپ ان انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔
اگر تو بی بی سی کی خبر درست ہے، تو عمران خان کے رویے کو سادہ الفاظ میں خودغرضی ہی کہا جا سکتا ہے۔ اپنے ایک وکیل رہنما کے انتخابات کے لیے تو اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی۔ لیکن دو نومبر کو راولپنڈی اسلام آباد کے کئی شہریوں کے اہم کام ان کی –لاک ڈاؤن کال- کی وجہ سے رہ جائیں گے، اس کا خیال نہ کیا۔
عمران خان نے اپنے ایک پارٹی رہنما کے لیے تو لچک دکھا دی، لیکن عوام کےلیے ان کا رویہ بے لچک ہے۔ 30 ستمبر 2016 کو رائےونڈ لاہور میں جلسے سے پہلے انہوں نے کہا تھا، رائے ونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ حضور والا، بالکل اسی طرح اسلام آباد یا لاہور آپ کے باپ کی جاگیر بھی نہیں۔ اگر سمجھتے ہیں کہ آپ کو اسلام آباد بند کرنے کا حق ہے، تو اسلام آباد راولپنڈی کے شہری بھی آزادانہ نقل و حرکت کا حق رکھتے ہیں۔
اگر آپ کے وکیل کا الیکشن اہم ہے، تو اسلام آباد راولپنڈی میں رہنے والے ہر شہری کے لیے اس کا کام اتنا ہی اہم ہے۔ کسی نے اپنے دفتر جانا ہو گا، کسی نے انٹرویو دینے جانا ہو گا، کسی کا امتحان ہو گا، کسی نے اپنے رشتہ دار سے ملنا ہوگا۔۔۔ عمران خان صاحب، یہ سارے کام بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا کسی بھی وکیل کا انتخاب۔
اس سے پہلے آپ نے لاہور، فیصل باد اور دوسرے شہر بند کرائے تھے۔ آپ کے ورکرز نے شہریوں کے معمولات میں خلل ڈالا تھا ۔۔۔ لیکن خود آپ اپنے ایک وکیل رہنما کے انتخابات میں خلل برداشت نہیں کر سکے۔
اندھی تقلید کرنے والے حضرات شاید یہ سمجھیں کہ عمران خان پر تنقید نواز شریف کے احتساب کی مخالفت ہے۔ ہر گز نہیں، میں نواز شریف کے احتساب کا اتنا ہی حامی ہوں جتنا کہ عمران خان ۔۔۔ لیکن اپنے سیاسی مقاصد کے لیے عوام کی پہلے سے تلخ زندگیاں مزید تلخ بنانے کے حق میں نہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s