سیانے کہتے ہیں کامیاب ہونا مشکل نہیں ہے، بس اپنے اندر کامیاب لوگوں والی عادتیں پیدا کرنا ہوں گی۔ سیانوں کی یہ بات ہم تک انٹرنیٹ کے ذریعے پہنچی، اور انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ہم نے کامیاب لوگوں کی عادتوں کا کھوج لگایا۔
معلوم ہوا، کہ کامیاب لوگ اپنا (1) ہدف مقرر کرتے ہیں۔
(2) کامیاب لوگوں کی سوچ واضح ہوتی ہے۔ انہیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے خیالات کو ایک واضح سمت دینے کے لیے وہ اپنے اہداف ایک کاغذ پر (یا کمپیوٹر پر) لکھ لیتے ہیں۔ منصوبے پر عمل سے پہلے وہ لکھ کر اس کی جزئیات پر خوب غور کرتے ہیں۔ یعنی کے منصوبہ کیا ہے، کیا ہدف حاصل کرے گا اور یہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔
(3) کامیاب لوگ نتائج حاصل کرتے ہیں
وہ صرف سوچنے تک ہی محدود نہیں رہتے۔۔۔بلکہ اپنی سوچ پر عمل بھی کرتے ہیں۔ چونکہ انہوں نے لکھ لیا ہوتا ہے کہ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے انہوں نے کون کون سے قدم اٹھانا ہیں، تو اس کے مطابق وہ روزانہ کی بنیاد پر بھی اپنے لیے اہداف مقرر کرتے ہیں اور پھر انہیں پورا کرتے ہیں۔۔۔ نتائج حاصل کرتے ہیں
(4) کامیاب لوگ مسلسل کچھ نہ کچھ نیا سیکھتے ہیں
(5) وہ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتےہیں
(6) کامیاب لوگ اپنی ترجیحات طے کرتےہیں۔ ترجیحات طے کرنے سے وہ اپنا وقت فالتو کاموں میں ضائع کرنے سے بچ جاتے ہیں
(7) کامیاب لوگ فیصلے کرتے ہیں اور پھر ان پر عمل کرتے ہیں
(8) آج کا کام کل پر نہیں چھوڑتے۔ کوئی کام شروع کرتے ہوئے کسی خوف کا شکار نہیں ہوتے۔
(9) وہ لوگوں سے اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔ لوگوں سے اچھا برتاؤ آپ میں تحمل پیدا کرتا ہے، دوسروں کو سمجھنے اور ان سے سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
(10) کامیاب لوگ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں
متوازن غذا کھاتے ہیں۔ باقائدگی سے ورزش کرتے ہیں، اور خود کو بھرپور آرام بھی دیتے ہیں۔
(11) وہ ایمان دار ہوتے ہیں ۔۔ اور
(12) وہ ڈسپلن کی پابندی کرتے ہیں
یہ بارہ کی بارہ عادتیں آپ بھی اپنے اندر پیدا کر سکتے ہیں۔ تو ابھی سے فیصلہ کیجیے۔۔۔ ایک لامحدود مستقبل آپ کا انتظار کر رہا ہے
نوٹ: ہم سیلف ہیلپ پر پڑھتے تو تھے ہی، اب اسے بلاگ پر شیئر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ بلکہ بات کو زیادہ واضح کرنے کی خاطر ویڈیوز بھی بنائی ہیں اور یو ٹیوب پر ایک چینل بھی لانچ کیا ہے۔ (لنک یہ ہے۔۔۔پسند آئے تو سبسکرائب کریں، دوسروں کو بھی اس کا لنک بھیجیں)
کامیاب لوگوں کی 12 عادتیں اس ویڈیو میں بیان کی گئی ہیں