تنخواہوں میں کٹوتیاں اور برطرفیاں، اس صحافت کا کیا بنے گا؟

پاکستانی صحافت پر ایسا دور آیا کہ اپنے ساتھ تنخواہوں میں کٹوتی، بے روز گاری اور بے زاری بھی لایا۔
معاملہ یوں کہ صحافی کئی کئی سال تک ایک ہی تنخواہ پر کام کرتے ہیں۔ میڈیا مالکان تنخواہوں میں سالانہ اضافے پر یقین نہیں رکھتے۔ عہدہ بڑھانے کا تو تصور ہی نہیں۔ لیکن اب تو ایک نیا کام ہوا۔ میڈیا مالکان نے معاشی مسائل کا رونا روتے ہوئے صحافیوں کی تنخواہیں کم کر دیں۔ اندازہ لگائیں، کہ ایک شخص، جس نے اپنی عمر صحافت کو دی۔۔ اس کے گرد مہنگائی کا مینار بلند ہوتا گیا اور وہ سالوں تک ایک مخصوص تنخواہ پر گزارا کرتا رہا، وہ بھی کبھی وقت پر مل گئی، کبھی نہ ملی۔ بجائے اس کی تنخواہ بڑھنے کے، الٹا کم ہو گئی۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

کام کیسے مکمل کریں

آپ نے کوئی کام کرنا ہے، لیکن وہ مکمل نہیں ہو پا رہا۔ یا کام اتنا زیادہ ہے کہ اسے شروع کرنے کی ہمت بھی نہیں ہو رہی۔ تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے۔
کوئی بھی بڑا یا چھوٹا کام کیسے مکمل کرنا ہے۔ اس کے لیے ایک پلان بنا لیں۔
اس پلان یا منصوبے میں طے کر لیں۔۔ کہ یہ کام میں اتنے وقت میں ضرور مکمل کر لوں گا
اور یہ منصوبہ خالی ذہن میں ہی نہیں بنانا۔ قلم لے کر کاغذ پر لکھ لینا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

او کچھ نہیں ہوتا

او کچھ نہیں ہوتا!
یہ جو جملہ ہے نا، بڑے عجیب انداز سے ہمارے مزاج کا حصہ ہے۔ کہیں تو ہم بہت ہی گھمبر بات کو، او کچھ نہیں ہوتا، کہہ کر ٹال جاتے ہیں۔ اور کہیں بہت ہی معمولی سی بات پر بھی یہ جادوئی جملہ نہیں بولتے۔
آپ کے ہاں مہمان آئے ہیں۔۔۔ انہیں شوگر ہے ۔۔۔ آپ انہیں شربت، کولڈ ڈرنک یا جوس پیش کرتے ہیں
وہ کہیں گے۔۔۔ آئی ایم ساری مجھے شوگر ہے
تو اکثر لوگوں کا یہ جواب ہوتا ہے
او ایک گلاس سے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ او پی جائیں، شوگر ووگر کچھ نہیں کہتی۔ یعنی اگلے بندے کی صحت اور زندگی داؤ پر ہے، پھر بھی انہیں کہا جاتا ہے، او کچھ نہیں ہوتا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

کامیابی کےلیےکرنےوالےسات کام

میرے پڑوسی کا بیٹا کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کر رہا ہے، میں نے بھی یہی کرنا ہے۔
میرے کزن نے ایم بی اے کیا، میں بھی کر لیتا ہوں۔
میرے دوست کو بینک میں نوکری مل گئی، مجھے بھی مل جاتی تو اچھا ہوتا۔
دوسروں نے جو کچھ حاصل کیا، کیا آپ اسے ہی کامیابی سمجھتے ہیں؟ تو بھائی۔۔ نہ کریں۔
کامیابی کے لیے کرنے والے سات کاموں میں سے پہلا یہ ہے کہ
1۔ آپ کامیاب ہیں یا ناکام۔۔ اس کا تعین کسی دوسرے کو نہ کرنے دیں۔ مثلا کوئی شخص دولت اور شہرت کو ہی کامیابی
سمجھتا ہے۔۔ اور آپ کے پاس یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں۔۔ تو ضروری نہیں کہ آپ ایک ناکام انسان ہیں۔
دوسرا جو کچھ حاصل کر چکا۔ آپ کے لیے کامیابی کا معیار وہی نہیں ہونا چاہیے۔ کامیابی کی اپنی ڈیفی نیشن بنائیں۔ جس چیز کو آپ اہم سمجھتے ہیں، اس پر کام کریں۔ دوسروں کے کہنے پر چلیں گے تو کبھی اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکیں گے۔

2۔ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش چھوڑ دیں
جو دوسروں سے ہٹ کر کچھ کرے، وہی کامیاب ہوتا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

عمر بلال کی سال گرہ

امریکا پلٹ صحافی عمر بلال کی سالگرہ یوں تو سات دسمبر کو ہوتی ہے۔ لیکن اس کی تقریبات سارا سال ہی جاری رہتی ہیں۔IMG-20181208-WA0017
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سات دن تک جشن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام شہروں کے ساتھ ساتھ نیویارک، لندن، ٹوکیو، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں بھی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جاتا ہے اور قومی پرچم سرنگوں رکھا جاتا ہے۔
عمر بلال کی بڑھتی عمر کی وجہ سے بہت زیادہ موم بتیاں جلائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے موم کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ فوری طور پر موم دوسرے ممالک سے درآمد کرتا پڑتا ہے، جس کے بعد ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اور موم بتیاں جلانے سے دنیا بھر میں آکسیجن کی قلت اور دھویں کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

اچھی عادت کیسے اپنائیں؟

کسی بھی بری عادت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو اس کا بہت ہی سادہ سا طریقہ ہے۔۔۔ آپ اچھی عادتیں اپنا لیں۔ لیکن وہ کرنا کیسے ہے؟
اچھی عادت اپنانے کے تین مراحل ہیں۔
سب سے پہلے فیصلہ کریں کہ کس چیز کی عادت ڈالنی ہے؟ روزانہ ورزش کرنے کی عادت ڈالنی ہے، روزانہ ایک مخصوص وقت تک کچھ لکھنے پڑھنے کی عادت ڈالنی ہے، اپنا کام وقت پر کرنے کی عادت ڈالنی ہے۔۔۔ یعنی سب سے پہلے تو طے کر لیں کہ آپ کس اچھی چیز کی عادت ڈالنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد دوسرا مرحلہ آتا ہے خود میں نظم و ضبط پیدا کرنے کا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

مینڈک کھائیں

اگر آپ آج کا کام کل پر چھوڑنے کے عادی ہیں، اور اپنی اس عادت سے تنگ بھی ہیں، اور اس سے پیچھا بھی چھڑانا چاہتے ہیں۔۔۔ تو مینڈک کھائیں۔
مینڈک کھانے کا کانسیپٹ یہ ہے کہ اگر آپ کو روزانہ صبح صبح ایک زندہ مینڈک کھانا پڑے، تو باقی سارا دن آپ کو یہ سکون رہے گا کہ صبح جو کچھ ہوا، اس سے زیادہ برا پورے دن میں مزید کچھ نہیں ہو سکتا۔
اور یہ مینڈک کیا ہے؟ یہ آپ کا وہ اہم کام ہے جو کرنا ضروری ہے لیکن کئی دن سے یہ کام آپ ٹالتے جا رہے ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں