مینڈک کھائیں

اگر آپ آج کا کام کل پر چھوڑنے کے عادی ہیں، اور اپنی اس عادت سے تنگ بھی ہیں، اور اس سے پیچھا بھی چھڑانا چاہتے ہیں۔۔۔ تو مینڈک کھائیں۔
مینڈک کھانے کا کانسیپٹ یہ ہے کہ اگر آپ کو روزانہ صبح صبح ایک زندہ مینڈک کھانا پڑے، تو باقی سارا دن آپ کو یہ سکون رہے گا کہ صبح جو کچھ ہوا، اس سے زیادہ برا پورے دن میں مزید کچھ نہیں ہو سکتا۔
اور یہ مینڈک کیا ہے؟ یہ آپ کا وہ اہم کام ہے جو کرنا ضروری ہے لیکن کئی دن سے یہ کام آپ ٹالتے جا رہے ہیں۔
برائن ٹریسی صاحب نے کتاب لکھی ہے
Eat that frog
اس میں وہ کہتے ہیں۔ مینڈک کھانے کا پہلا اصول یہ ہے، کہ اگر آپ نے دو مینڈک کھانے ہیں تو سب سے زیادہ بدصورت مینڈک سب سے پہلے کھائیں۔ یعنی اگر آپ کے سامنے کرنے کو دو کام ہیں، تو سب سے مشکل کام سب سے پہلے کر لیں۔ خود کو ڈسپلن کریں۔ کام شروع کریں، اور جب تک وہ پہلا کام ختم نہ ہو جائے، کسی دوسرے کام کو ہاتھ نہ ڈالیں۔
مینڈک کھانے کا دوسرا اصول یہ ہے۔۔۔ کہ اگر مینڈک کھانا ہی ہے تو اس کے سامنے بیٹھ کر دیر تک اسے دیکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔ یعنی دیر تک بیٹھ کر دیکھیں نہیں، کھا جائیں۔۔ کام کو رکھ کر بیٹھیں نہیں۔۔ کر جائیں۔
اچھی کارکردگی یعنی پرفارمنس اور پروڈکٹیویٹی کی کنجی ہی یہ ہے کہ سب سے اہم کام سب سے پہلے ختم کریں۔
کامیاب لوگ تو کرتے ہی یہی ہیں۔۔ وہ سب سے اہم کام سب سے پہلے شروع کرتے ہیں، اور پھر جب تک وہ کام ختم نہ ہو جائے، اپنی توجہ ادھر ادھر نہیں کرتے۔ کام ختم کر کے ہی اٹھتے ہیں۔ اور اس بات کا بھی خیال رہے، کہ آنیاں جانیاں دکھانے اور کام کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ سرگرمی دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے کارکردگی بھی دکھائی ہے۔ بہت سی باتیں کر لیں۔ میٹنگز کر لیں، منصوبے بنا لیے۔۔ لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔
تو کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اہم کام کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی عادت اپنائیں۔
جب آپ اپنا اہم کام ختم کر لیتے ہیں تو اس کی خوشی ہی الگ ہوتی ہے۔ یوں لگتا ہے آپ نے دنیا فتح کر لی ہے۔ آپ کو اپنا آپ اچھا لگنے لگتا ہے۔ خود میں توانائی آ جاتی ہے۔ مکمل ہونے والا کام جتنا اہم ہو گا، اتنی ہی آپ خوشی محسوس کریں گے۔
ایک دفعہ آپ نے خود میں ڈسپلن پیدا کر لیا۔ تو پھر اہم کام کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنا اور لٹکائے بغیر بروقت ختم کرنا بھی آپ کی عادت بن جائے گی۔
لیکن یاد رہے۔۔۔ یہ عادت ایک دم سے نہیں بن جانی۔ اس کے لیے مسلسل مشق کی ضرورت ہے

One thought on “مینڈک کھائیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s