اچھی عادت کیسے اپنائیں؟

کسی بھی بری عادت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو اس کا بہت ہی سادہ سا طریقہ ہے۔۔۔ آپ اچھی عادتیں اپنا لیں۔ لیکن وہ کرنا کیسے ہے؟
اچھی عادت اپنانے کے تین مراحل ہیں۔
سب سے پہلے فیصلہ کریں کہ کس چیز کی عادت ڈالنی ہے؟ روزانہ ورزش کرنے کی عادت ڈالنی ہے، روزانہ ایک مخصوص وقت تک کچھ لکھنے پڑھنے کی عادت ڈالنی ہے، اپنا کام وقت پر کرنے کی عادت ڈالنی ہے۔۔۔ یعنی سب سے پہلے تو طے کر لیں کہ آپ کس اچھی چیز کی عادت ڈالنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد دوسرا مرحلہ آتا ہے خود میں نظم و ضبط پیدا کرنے کا۔ ڈسپلن پیدا کرنے کا۔ آپ نے خود کو ایک ڈسپلن کا پابند کرنا ہے کہ آپ جس بھی اچھی چیز کی عادت ڈالنا چاہ رہے ہیں ایک ڈسپلن کے تحت روز اس کی مشق کریں۔ آپ نے ورزش کرنے کی ٹھانی ہے تو روزانہ ایک مخصوص وقت پر ورزش ضرور کریں چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ اس موقع پر سستی نہیں کرنی۔ نہ ہی بہانے بنانے ہیں۔
تیسرا مرحلہ ہے: ڈٹے رہیں۔ جو بھی ارادہ کیا ہے، اسے ضرور پورا کریں۔ یقین کیجیے، آپ مستقل مزاجی کے ساتھ کچھ بھی کرتے رہیں گے تو وہ عادت آپ کے مزاج اور آپ کی شخصیت کا حصہ بن جائے گی۔
ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ خود میں جو بھی عادت ڈالنا چاہ رہے ہیں، تصور کیجیے اس عادت کے فوائد آپ کو حاصل ہو بھی چکے۔ یعنی اگر آپ ورزش کرنے کی عادت ڈالنا چاہ رہے ہیں تو تصور کیجیے کہ روزانہ کی ورزش کے بعد آپ بہترین صحت کے مالک بن چکے ہیں۔ یہ تصور آپ کو موٹی ویٹ کرتا رہے گا۔
آپ کسی بھی کام کے ماہر ہونا چاہتے ہیں، کوئی بھی صلاحیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں، آپ میں وہ مہارت حاصل کرنے کی، وہ صلاحیت حاصل کرنے کی قابلیت موجود ہے۔ بس آپ کو خود میں عادت ڈالنی ہے، مشق کرنے کی اور بار بار کرنے کی۔ آپ نے یہ کر لیا تو آپ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s