لو کہہ دیا، مجھے تم سے نفرت ہے

اگر آپ ایک hard working انسان ہیں۔آپ کو محنت وغیرہ کرنے کا بہت شوق ہے۔تو براہ مہربانی، یہ تحریر نہ پڑھیں۔
کیوں کہ میں ان محنتی لوگوں سے بہت تنگ ہوں۔
بندہ صبح صبح دہی کھا کر دفتر جاتا ہے۔۔ تو وہاں جاتے ہی کام تو نہیں شروع کر دیتا نا۔ پہلے سارے دفتر والوں سے حال احوال لیتا ہے، گپ شپ لگاتا ہے، جو کولیگ موجود نہ ہو اس کی غیبت کرتا ہے۔پھر ناشتہ منگواتا ہے، ناشتہ کرتاہے۔۔ پھرجا کر موڈ بنے تو کام شروع کرتا ہے۔
لیکن یہ لوگ وقت پر دفتر پہنچتے ہی کام بھی شروع کر دیتے ہیں۔ کم بخت ناشتہ بھی گھر سے کر کے آتے ہیں۔تو غصہ نہ آئے تو اور کیا آئے۔
پھر اس قسم کے لوگ خواہ مخواہ کی اہمیت بھی پانے لگتے ہیں۔ ان کی محنت ہی ان کا تعارف بن جاتی ہے۔۔
ان سے ملیے، یہ فلاں صاحب ہیں، بہت محنتی انسان ہیں۔ان کی وجہ سے کمپنی کو بہت فائدہ ملا۔ فلاں پراجیکٹ میں انہوں نے فلاں فلاں کام کیا تھا۔
اور یہ عمیر ہیں۔۔بس، تعارف ختم۔بندے کو حسد نہ ہو تو اور کیا ہو؟
پھر، یہ محنتی لوگوں کی بڑی خوبی گنوائی جاتی ہے۔۔ کہ جی فلاں تو ملٹی ٹاسکنگ کرتا ہے۔ ایک وقت میں کئی کام کر لیتا ہے۔
بندہ پوچھے، ضرورت کیا ہے ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام کرنے کی؟
میں بھی تو ایک ساتھ تین کام کرتا ہوں۔۔۔ وقت ضائع کرتا ہوں، ویلا بیٹھا رہتا ہوں، اور جو کام مجھے دیا جاتا ہے اسے نامکمل بھی چھوڑ دیتا ہوں۔
اس کی ملٹی ٹاسکنگ واہ۔ میری ملٹی ٹاسکنگ آہ۔
یہ جفا کش قسم کے لوگ اصل میں اتنے کوڑھ مغر ہوتے ہیں، کہ انہیں یہ نہیں پتہ ہوتا۔۔نائن ٹو فائیو کا مطلب ہے۔۔نائن اے ایم،ٹوفائیو پی ایم۔۔
یہ لوگ نائن اے ایم سے لے کر فائیو اے ایم تک کام کرتے ہیں۔ اور اگلی صبح پھر نائن اے ایم پر دفتر آ جاتے ہیں۔
کوئی پوچھے کہ جی ٹائمنگز کیا ہیں آپ کی۔۔ جواب دیتے ہیں، flexible ہیں۔
اسی لیے میں ایسے لوگوں کے پاس تک نہیں بیٹھتا۔۔۔ پاس بیٹھوں تو میرا ضمیر جاگ جاتا ہے کہ وہ محنت کر رہا ہے، تو کیوں نہیں کر رہا۔ پھر بڑی محنت سے ضمیر کو تھپک تھپک کر سلانا پڑتا ہے۔
کبھی کبھار میں نے محنت کرنے کا ارادہ کیا۔۔ لیکن آپ کو معلوم ہے محنت کا کیا ریوارڈ ملتا ہے؟ آپ کو مزید کام دے دیا جاتا ہے۔
میں نے تو پھر توبہ کر لی۔
یہ محنتی لوگ نا، دفتر کے بعد گھر جا کر بھی ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہاں ان کے ساتھ صحیح ہوتی ہے۔۔
بیگم سے جا کر کہتےہیں، ہنی!آج بھی برتن میں ہی دھو دیتا ہوں۔You look tired۔
آگے سے ہنی انہیں جواب دیتی ہے۔ ہاں، دوپہر میں میری فرینڈز آ گئی تھیں نا، تو برتن تھوڑے زیادہ ہیں۔ میری تو دھونے کی ہمت ہی نہیں پڑی۔ تم نا برتن دھو کر ڈرائنگ روم بھی صاف کر دینا، بہت گندا ہو رہا ہے۔
ان کے چہرے پر تھکاوٹ دکھ رہی ہو گی۔۔ پھر بھی کام کرتے جائیں گے۔۔
بھائی! ایک چیز ہوتی ہے۔این اے پی۔۔NAP۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔
پوچھا جائے، سوئے تھے؟ جواب ملتا ہے، نہیں یار، باس نے اسائنمنٹ دی تھی نا، اسے ہی complete کرتا رہا۔
تب ہمیں بھی یاد آتا ہے، او تیرے کی، اسائنمنٹ تو مجھے بھی ملی ہوئی تھی۔
جب ہر کوئی ان ہارڈ ورکنگ لوگوں کی تعریف کرنے لگتا ہے نا۔۔ تب جا کر ان میں تھوڑی سی اکڑ بھی آ جاتی ہے۔ خود کو important فیل کرنے لگتے ہیں نا۔
کمپیوٹر پر کام کر رہے ہوں گے، تو ساتھ ہی سر بھی پکڑا ہو گا۔
بندہ ہم دردی میں ہی پوچھ لیتا ہے، کہ یار کیا حال ہیں۔ آگے سے اکھڑ سا جواب ہو گا۔۔
آپ کے سامنے ہی ہیں۔۔ لگے ہوئے ہیں۔۔
کیا مطلب ہے یار لگے ہوئے ہیں۔۔ آپ کوئی وال کلاک ہیں؟
ایسے لوگ زمانہ طالب علمی کے زمانے سے ٹینشن ہوتےہیں۔
ٹیچر سے کہیں گے۔۔I have a question۔ اس کا سیدھا سیدھا مطلب ہے۔۔میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔۔یہ اٹھارہ پوچھیں گے۔
بچے کو چوٹ لگتی ہے نا۔ وہ روتے ہوئے اماں ابا کے پاس آتا کہ چوٹ لگ گئی۔ اماں ابا چوٹ والی جگہ پر پپی کر کے کہتے ہیں۔۔اب ٹھیک ہو گئی۔ وہ کہتا ہے ہاں ٹھیک ہو گئی اور پھر سےکھیلنے لگتا ہے۔۔
یہ لوگ، اس چوٹ کا علاج کرنے کےلیے پانچ سالہ ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لے لیتے ہیں۔
بس اسی لیے مجھے یہ محنتی ۔۔ ہارڈ ورکنگ لوگ زہر لگتے ہیں۔ اپنی زندگی میں آسانی چاہتےہیں تو ان سے دور رہیں۔ بلکہ آپ کی فیس بک فرینڈز لسٹ میں بھی کوئی محنتی شخص موجود ہے، تو اسے اس پوسٹ میں ٹیگ کرنے کے بعد ان فرینڈ کر دیں۔
اور اسے ان فرینڈ کرتے ہوئے کہہ دیں، تمہاری دوستی ٹینشن کے سوا کچھ نہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s