لگے رہو، کامیابی ملے گی

ایڈون سی بارنس ایک غریب سا آدمی تھا، لیکن تھامس ایڈیسن کا بزنس ایسو سی ایٹ ، یا پارٹنر بننا چاہتا تھا۔۔
جی، اسی تھامس ایڈیسن کا، جس نے لائٹ بلب سمیت دو ہزار سے زیادہ چیزیں ایجادکیں۔
اور جس وقت ایڈون کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی، اس وقت ان کے پاس کوئی وسائل نہ تھے۔
اتنی رقم بھی نہ تھی کہ ایڈیسن کے پاس جانے کے لیے ٹرین کی ٹکٹ خریدی جا سکتی۔
عام طور پر ہم لوگوں کو کوئی چیز مشکل لگے تو ہم کوشش ہی چھوڑ دیتے ہیں۔
اکثر دل میں کوئی خواہش پیدا ہوتی ہے، تو خود سے کہتے ہیں۔۔چھوڑو یار، اپنے پاس تو اتنے وسائل ہی نہیں۔
یعنی وسائل پیدا کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے، مشکل کام میں ہاتھ ہی نہیں ڈالتے۔
لیکن ایڈون سی بارنس نے ایسا نہ کیا۔ اس کے ذہن میں خواہش پیدا ہوئی تو اس نے پورا کرنے کی ٹھان لی۔
اس نے حساب لگایا کہ ٹرین سے تو وہ جا نہیں سکتا، اس لیے اس نے مال گاڑی سے سفر کیا اور ایڈیسن کے پاس جا پہنچا۔
ایڈیسن نے انٹرویو لیا، اور وہ ناکام ہو گیا۔
یہ وہ موقع ہوتا ہے جہاں اکثر لوگ ہمت ہار دیتےہیں۔ یعنی کوشش کی، پہلی ناکامی ملی اور کوشش ہی چھوڑ دی۔
لیکن بارنس نے ایسا نہ کیا۔ اس نے ایڈیسن سے کہا مجھے کوئی چھوٹی موٹی نوکری ہی دے دیں۔
لہذا بہت ہی معمولی سی تنخواہ پر اسے وہاں نوکری پر رکھ لیا گیا۔
دل میں ایڈیسن کا بزنس ایسوسی ایٹ بننے کی خواہش رکھے، وہ نوکری کرتا رہا۔
اس نے خود سے یہ نہیں کہا۔۔۔کیا فائدہ یار یہ سب کرنے کا۔ میرا خیال ہے میں کچھ اور کر لیتا ہوں۔
وہ لگا رہا، لگا رہا۔۔۔ یہاں تک کہ اسے ایک موقع مل گیا۔ اگرچہ وہ موقع یوں نہ ملا جیسا بارنس نے سوچا تھا۔
ہوایوں، کہ ایڈیسن نے ایک مشین بنائی، جس کا نام تھا ایڈیسن ڈکٹیٹنگ مشین۔
سیلز مین اس مشین کو بیچنے کے لیے زیادہ پرجوش نہ تھے۔ اس لیے انہوں نے زیادہ دلچسپی بھی نہ دکھائی۔
بارنس کو تو اسی قسم کے موقع کی تلاش تھی۔ اس نے ایڈیسن کو کہا کہ میں آپ کو یہ مشین بیچ کر دکھاؤں گا۔اور پھر اس نے وہ مشین اتنی کامیابی سے بیچی کہ ایڈیسن نے پورے ملک میں ڈکٹیٹنگ مشین کی ڈسٹری بیوشن کا کنٹریکٹ بارنس کو دے دیا۔ یہ معاملہ اس قدر کامیاب ہوا، کہ بعد میں سلوگن بن گیا۔۔ایڈیسن نے بنائی، بارنس نے لگائی۔
بارنس نے بہت زیادہ دولت توکمائی ہی۔ ساتھ ہی یہ بھی ثابت کر دیا، کہ آپ اپنا ایک گول سیٹ کریں، اور پھر مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹے رہیں۔ تو ایک نہ ایک دن کامیابی مل ہی جاتی ہے۔۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s