لیڈر کی 12 خصوصیات

آپ کسی ادارے میں کام کر رہے ہیں، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
ترقی کرنا چاہتے ہیں۔
تو اس کے لیے آپ کو ایک follower کے رول سے آگے بڑھ کر ایک leader کا رول اپنانا ہو گا۔
لیڈر بننے کے لیے آپ کو 12 خصوصیات اپنے اندر پیدا کرنا ہوں گی۔
1.لیڈر جو ہوتا ہے، وہ بہادر ہوتا ہے۔ مسائل سے گھبراتا نہیں ہے۔ اپنا حوصلہ قائم رکھتا ہے، اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کا حوصلہ بھی بڑھاتا ہے۔ فیصلے کرنے سے ڈرتا نہیں ہے۔
2.اچھا لیڈر اپنے کام کو اچھے سے جانتا ہے۔ جو کام کرتا ہے اس پر اسے مہارت ہوتی ہے۔
3.چوں کہ اچھا لیڈر اپنے کام کو جانتا ہے، اسی وجہ سے وہ پر اعتماد بھی ہوتا ہے۔
4.لیڈر کو خود پر قابو ہوتا ہے۔ ظاہر ہے ایک لیڈر نے اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔ تو ان پر قابو پانے سے پہلے وہ خود اپنے آپ پر قابو پانا سیکھتاہے۔
5.لیڈر انصاف کرتا ہے۔ جو اچھا کام کریں ان کی تعریف کرتا ہے۔ انہیں ترقی دیتا ہے۔ جو اچھا کام نہیں کرتے، انہیں سکھاتا ہے۔ اچھا کام کرنے کی جانب مائل کرتا ہے۔ اچھا لیڈر کسی سے ناانصافی نہیں کرتا۔ عہدے وغیرہ ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اہلیت کی بنیاد پر دیتا ہے۔
6.سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہے۔ اور پھر اپنے فیصلے پر قائم رہتا ہے۔ جو لوگ کوئی فیصلہ کرنے کے بعد انہیں جلدی جلدی بدل لیتے ہیں اس کا مطلب ہے انہیں خود پر اور اپنے فیصلوں پر اعتماد نہیں ہے۔ جنہیں خود پر اعتماد ہی نہ ہو وہ لیڈر کیسے بن سکتے ہیں۔
7.اچھا لیڈر ٹھوس منصوبے بناتا ہے اور پھر ان پر عمل کرتا ہے۔ جو بندہ بھی تیر تکے سے کام چلائے وہ لیڈر نہیں ہو سکتا۔ بغیر منصوبہ بنائے کوئی کام شروع کرنا ایسا ہی ہے جیسے بغیر چپو کے کشتی چلائی جائے۔ اس پر آپ کا کوئی کنٹرول نہیں رہتا۔ اور ایسی کشتی لہروں کی نذر ہو جاتی ہے۔
8.اچھا لیڈر کام کرنے کو ہر دم تیار رہتا ہے۔ اور کام کی مقدار سے گھبراتا نہیں۔کہ جی زیادہ کام ہے تو میں نے نہیں کرنا۔ کیوں کہ اس نے لوگوں سے بھی تو کام لینا ہوتا ہے۔ اگر وہ دیکھیں کہ ہمارا لیڈر خود تو کوئی کام کر نہیں رہا، ہمی سے کرائے جا رہا ہے، تو وہ بھی دل چھوڑ دیتے ہیں۔ اس لیے ایک اچھا لیڈر اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے زیادہ کام کرتا ہے۔
9.اچھا لیڈر خوش مزاج ہوتا ہے۔ اکھڑ نہیں ہوتا۔ کھڑوس نہیں ہوتا۔ اس کے اچھے مزاج کی وجہ سے اس کی عزت کی جاتی ہے۔
10.اچھا لیڈر دوسروں کے دکھ درد سمجھتا ہے۔ اسے خیال ہوتا ہے کہ دوسروں کے مسائل کیا ہیں۔ اور وہ جہاں تک ممکن ہو ، اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
11.اگر کام کرتے ہوئے لوگوں سے کوئی غلطی ہو جائے، یا کوئی کمی رہ جائے، تو اچھا لیڈر اس کی ذمہ داری لیتا ہے۔ وہ غلطی کا ملبہ کام کرنے والوں پر نہیں ڈالتا۔ وہ سمجھتا ہے کہ اگر اس کے نیچے کام کرنے والے افراد معیاری کام نہیں کر سکے، تو اس کا قصور وار وہ خود ہے۔
ہاں اگر کوئی کام امید کے مطابق اچھا ہو جائے، تو وہ دل کھول کر کام کرنے والوں کو شاباش دیتا ہے۔
12.اچھا لیڈر ڈیڑھ اینٹ کی الگ سے مسجد نہیں بناتا، بلکہ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عادی ہوتا ہے۔

 آپ بھی اپنے اندر یہ 12خصوصیات پیدا کر لیں، تو آپ کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

One thought on “لیڈر کی 12 خصوصیات

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s