تعارف

نوک جوک کیاہے؟
نوک جوک دنیامیں سب سےزیادہ پڑھاجانےوالا بلاگ ہے۔اربوں لوگ روزانہ اپنی صبح کاآغازیہ بلاگ پڑھنےسےکرتےہیں۔
سربراہان مملکت یہ بلاگ پڑھنے کےبعد اپنی پالیسیوں کا تعین کرتےہیں۔
عالمی اخبارات مسئلاً نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے مدیر یہ بلاگ پڑھنے کے بعد اداریہ تحریرکرتےہیں۔
بلاگ کے فرماں روا
بلاگ کے فرماں رواایک اصلی پاکستانی اورسچےمسلمان ہیں، اسی وجہ سے دوسروں کی حب الوطنی اورمسلمانی کو شک کی نظر سےدیکھتےرہتےہیں۔ فرماں روا اپنے لیے جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہیں، اورخود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔ فرماں روا دانش سے انحراف کرتے ہیں، علم سے بےنیازی برتتے ہیں، مکالمے اور تعلیم سے گریز کرتے ہیں۔
بلاگ کیوں بنایا گیا؟
بلاگ کے فرماں روا ہمیشہ سے ہی ایک اعلیٰ پایے کے لکھاری تھے۔ اردو زباں کو وہ اپنے گھر کی باندی سمجھتے، لفظ ان کےسامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے اور خیالات نظریں جھکائے تھر تھر کانپتے۔ لیکن چونکہ پاکستانی میڈیا یہودونصاریٰ کے زیر اثر ہے، اس لیے ایک سازش کے تحت تمام اخبارات ورسائل انہیں چھاپنے سے معذرت کر لیتے ہیں (یہ معذرت شکریے کے ساتھ ہوتی ہے)۔ یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا توڑ کرنے کے لیے یہ بلاگ بنایا گیا

7 thoughts on “تعارف

تبصرہ کریں