رپورٹنگ

عمارت گر گئی
انسان اور ارمان سب ملبے تلے دب گئے
اس دن نیوز چینلز کی بڑی خبر یہی تھی
مرنےوالوں کی تصویریں
لواحقین کا رونا دھونا
سارا دن یہی چلتا رہا
شام کو ایک رپورٹر سب کو مٹھائی کھلا رہا تھا
اس نے پہلی بار براہ راست کوریج کی تھی

Advertisements

خبرنامہ

آج کا خبرنامہ بہت زبردست رہا
کراچی میں فیشن شو کوہیڈلائن میں لیا
بالی وڈ فلم ٹو-اسٹیٹس دھانسو بزنس کر رہی ہے
اس کی خبر چلائی
اقبال بانو کی برسی پر بھی بڑی اچھی رپورٹ تھی
"اقبال بانو سے یاد آیا، آج علامہ اقبال کی بھی تو برسی تھی؟”
بس یار، وہ خبر چلانے کا وقت نہیں ملا

خبر یہ ہے

خبر کی تعریف بتائی گئی
کہ کتا انسان کو کاٹے تو خبر نہیں ہے
انسان کتے کو کاٹ لے تو خبر بنتی ہے
آج ہم نے ایک "بریکنگ نیوز” چلائی
باؤلے کتے کے کاٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے