پاکستان بنانے والے گرفتار

پاکستان بنانے والے اپنی وفات کے بعد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا۔۔۔مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن  کا باقائدہ مطالبہ اس جگہ کیا گیا جہاں مینار پاکستان ہے۔  خواب کی تعبیر کے لیے قائد اعظم نے ان تھک محنت کی اور آخرپاکستان حاصل کر لیا۔
کیسا عجیب اتفاق ہے، آج قائد اعظم کا مزار، علامہ اقبال کا مزار اور مینار پاکستان۔۔۔تینوں ہی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سےبند کر دیے گئے ہیں۔
اس وقت مسلمانوں کو ہندوؤں سے خطرہ تھا، لہذا علیحدہ وطن کا قیام ناگزیر سمجھا گیا۔ آج قیام پاکستان سے وابستہ نشانیوں کو پاکستانیوں اور مسلمانوں سے خطرہ ہے، لہذا انہیں خاردار تاروں کے پیچھے قید کر دیا گیا ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements