امریکا پلٹ صحافی عمر بلال کی سالگرہ یوں تو سات دسمبر کو ہوتی ہے۔ لیکن اس کی تقریبات سارا سال ہی جاری رہتی ہیں۔
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سات دن تک جشن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام شہروں کے ساتھ ساتھ نیویارک، لندن، ٹوکیو، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں بھی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جاتا ہے اور قومی پرچم سرنگوں رکھا جاتا ہے۔
عمر بلال کی بڑھتی عمر کی وجہ سے بہت زیادہ موم بتیاں جلائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے موم کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ فوری طور پر موم دوسرے ممالک سے درآمد کرتا پڑتا ہے، جس کے بعد ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اور موم بتیاں جلانے سے دنیا بھر میں آکسیجن کی قلت اور دھویں کی زیادتی ہو جاتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں
Tag Archives: Birthday
محبتوں کا شکریہ


ہم بنیادی طور پر شرمیلے واقع ہوئے ہیں۔ کہیں مرکز نگاہ بن جائیں تو نظریں جھک جاتی ہیں۔ اپنی شادی پر بھی نظریں ایسی نیچی کیں کہ ابھی تک نہیں اٹھائیں۔ کچھ تو حیا داری اور کچھ اپنی اٹھان بھی ذرا قدیم طرز پر ہوئی، ہم نے کبھی سالگرہ نہ منائی۔ جولائی میں پیدا ہونے کی وجہ سے سالگرہ گرمیوں کی چھٹیوں میں آتی ۔۔۔ گھر میں تو یہ دن منانے کا رواج ہی نہ تھا، اسکول کے دوست بھی بے خبر رہتے۔ اکثر تو سالگرہ والا روز ہمیں یاد ہی نہ رہتا۔
یہ بھی سوچتے کہ پیدا ہو کر ہم نے ایسا کون سا کمال کیا ہے جو خوشیاں منائی جائیں۔ اوپر سے یہ خیال دل میں بیٹھ گیا کہ زندگی کا ایک سال بڑھا ہے تو ایک کم بھی ہوا ہے، لہذا خوشی کے بجائے غم کا مقام ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں