Tag Archives: Habits
ایسی عادت جو کامیاب بنائے
عادت ڈالنے اور نبھانے کے 18 طریقے
مستقل مزاجی کیسے اپنائیں؟
بارہ عادتیں جو کامیاب بنائیں
سیانے کہتے ہیں کامیاب ہونا مشکل نہیں ہے، بس اپنے اندر کامیاب لوگوں والی عادتیں پیدا کرنا ہوں گی۔ سیانوں کی یہ بات ہم تک انٹرنیٹ کے ذریعے پہنچی، اور انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ہم نے کامیاب لوگوں کی عادتوں کا کھوج لگایا۔
معلوم ہوا، کہ کامیاب لوگ اپنا (1) ہدف مقرر کرتے ہیں۔
(2) کامیاب لوگوں کی سوچ واضح ہوتی ہے۔ انہیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے خیالات کو ایک واضح سمت دینے کے لیے وہ اپنے اہداف ایک کاغذ پر (یا کمپیوٹر پر) لکھ لیتے ہیں۔ منصوبے پر عمل سے پہلے وہ لکھ کر اس کی جزئیات پر خوب غور کرتے ہیں۔ یعنی کے منصوبہ کیا ہے، کیا ہدف حاصل کرے گا اور یہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں
آصف ناشتہ کرنے گیا ہے
بیکری پرہر تھوڑی دیر بعد ایک پکار پڑتی ، "او آصف، جلدی آ یار!”
ایک پک اپ پر پانی کی بوتلیں لد کر آئی تھیں، جنہیں اتارا جانا تھا۔ پک اپ کے گرد جمگھٹا لگا تھا، تمام افراد کے چہرے پر پریشانی تھی اور کسی آصف کو بلایا جا رہا تھا۔
تھوڑی دیر مزید غورکرنے سے معلوم ہوا کہ پک اَپ کے گرد گھیرا ڈالے افراد میں سے ایک تو ڈرائیور ہے، آصف کو آوازیں لگانے والابیکری کا ملازم ہے جس کے ذمہ پانی کی بوتلیں اتارناہے۔ سپروائزر اور دیگر عملہ اس کے علاوہ ہیں۔ آصف کو پکارنے والا شخص تھوڑی تھوڑی دیر بعد بے بسی سے سپروائزر کی جانب دیکھتا اور شکوہ کرتا ، "دیکھیں نا سر، آصف آ ہی نہیں رہا۔” کو پڑھنا جاری رکھیں