پہلا طریقہ
دوسرے چینل پر خبر چلتی دیکھیں۔
دھاڑ کر اپنے عملے سے پوچھیں، "کیا یہ خبر ہمارے پاس ہے؟”
جواب نہ میں آئے تو اپنے سر کے بال نوچیں۔
جواب ہاں میں آئے تو عملے کے سر کے بال نوچیں، کہ خبر آئی ہوئی تھی تو پہلے کیوں نہ بتایا۔
جواب نہ میں آنے کی صورت بے تابی سے فون اٹھائیں، متعلقہ رپورٹر سے بازپرس کریں اور اسے جھاڑپلانا شروع کر دیں۔
رپورٹر آپ کا فون سن رہا ہے، چنانچہ خبر مزید تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ اس بات پر مزید برہم ہو جائیں۔
فون میز پر پٹخ دیں۔ جلدی سے بھاگ کر ان ٹی وی اسکرینز کی طرف جائیں جہاں آپ کی مطلوبہ خبر چل رہی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں
Tag Archives: Journaliam
وہ جیو سے شرمندہ ہے
وہ تھکے تھکے قدموں سے ٹی وی اسٹیشن کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا۔
دفتر آنے سے پہلے وہ اخبار میں یہ خبر پڑھ چکا تھا۔۔۔”جیونے اہل بیت کی توہین کردی۔”
خبر پڑھتے ہی اس کا دل بیٹھ گیا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ اب یہ خبر ٹیلی وژن پر چلانے کے لیے بھی کہا جائے گا۔اسے معلوم تھا کہ چینل سے اختلاف کو اب مذہبی رنگ دیا جائےگا۔ جیو کی حرکت بہت قابل مذمت، یہ حرکت کرنے والوں کی بھی گرفت ہونی چاہیے، لیکن اس کی یوں تشہیر۔۔۔معاملہ کہیں آگے برھتا نظر آ رہا تھا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں