Tag Archives: Manners
لعنت بھیج کر شیئر کریں
ایک جدید ماڈل کی قیمتی کار سڑکوں پر رواں ہے۔ سیاہ چشمے پہن کر کار چلانے والے شخص سے دولت مندی ٹپک رہی ہے۔ کار میں اسکول یونیفارم پہنے چار بچے بیٹھے ہیں، اور اونگھتی نظروں سے گردوپیش کو دیکھ رہے ہیں۔
چوک پر ٹریفک کا اشارہ سرخ ہے، لیکن کار والا بے پروائی سے اسے کاٹتے ہوئے آگے بڑھ جاتا ہے۔ اگلے سگنل پر بھی یہی کہانی دہرائی جاتی ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل اسے روک لیتا ہے۔ اب کار والے کو غصہ آ جاتا ہے، وہ چوٹ کھائے کتے کی طرح بھونکتے ہوئے گاڑی سے نکلتا ہے
"تم نے مجھے روکنے کی جرائت کیسے کی؟”
کانسٹیبل حیران ہوتا ہے، "جناب آپ نے دو جگہ ٹریفک اشارہ توڑا ہے۔”
کار والا مغلظات بکتا ہے، کانسٹیبل کی پیٹی اتروانے کی دھمکی دیتا ہے۔ پچیس ہزار روپے کمانے والا قانون کا رکھوالا، قانون شکن سے مرعوب ہو جاتا ہے، اور گاڑی آگے بڑھ جاتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں