عمران خان ! کیا پاکستان آپ کے والد صاحب کا ہے

ووٹوں کی تصدیق ضروری۔ بہت ہی ضروری۔ کہ انہی ووٹوں پر  ملک کی حکومت کھڑی ہوئی۔ آپ کا مطالبہ تسلیم۔ طریقہ کار سے اختلاف، لیکن آپ کی جدوجہد کا حق بھی قبول۔
لیکن اب آپ حد سے بڑھنے لگے ہیں۔ اب آپ نے دھمکی دی ہے کہ پہلے لاہور، فیصل آباد اور کراچی بند کریں گے، پھر پورا پاکستان بند کر دیں گے۔
لیکن عمران خان صاحب! جیسے آپ کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ ایسے ہی مجھے آزادانہ نقل و حرکت کا بھی حق ہے۔ اگر آپ کا احتجاج میری حق تلفی کرتا ہے تو یہ منظور نہیں۔ آپ کے کہنے پر لوگ رضاکارانہ اپنا کاروبار بند کریں تو ٹھیک۔ لیکن زبردستی کا اختیار آپ کو ہر گز نہیں۔
خیبرپختونخوا میں جمیعت علمائے اسلام والوں نے سڑکیں بند کیں تو آپ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو غصہ آ گیا۔ سڑکیں بند کرنے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکی دی۔اب یہی کچھ آپ کریں گے تو بتائیں کیا سلوک ہونا چاہیے؟ کو پڑھنا جاری رکھیں