Tag Archives: PTI
گھبرانا نہیں ہے
حکومت کے لیے کرنے کے 10 کام
سینیئر صحافی اور روزنامہ ڈان اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فہد حسین نے 15 اگست 2020 کو ایک کالم لکھا، جس میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ اگلے ایک سال کے لیے حکومت کو کون سے 10 اہداف پر کام کرنا چاہیے۔ کالم کا عنوان ہے ایک پرچم تلے۔
قارئین کی سہولت کے لیے اس کا اردو ترجمہ پیش ہے
ہدف نمبر ایک
کورونا کی وجہ سے بہت سے پاکستانیوں نے کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور کا سفر موٹرویز کے ذریعے کیا۔ جب موٹروے کا سکھر حیدر آباد سیکشن بھی مکمل ہو گیا، تو ذاتی یا تجارتی مقاصد کے لیے بذریعہ سڑک سفر کی آسانی بڑھ جائے گی۔ سڑکوں کی تعمیر ایک اچھی پالیسی تھی، جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ روڈ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے، اور 14 اگست 2021 کے لیے قابل حصول اہداف مقرر کرے۔
ہدف نمبر دو
پشاور میٹرو منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا کہ وہ اس منصوبے کی مخالفت میں غلط تھے کو پڑھنا جاری رکھیں
شاید حق نواز مرا نہ ہو!
کسی نے قاسم اور سلیمان کا شہر بند کرنے کااعلان نہیں کیا۔ وہ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی جمہوریت کسی شہر کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اس لیےان کے اسکول بھی معمول کے مطابق کھلے ہوں گے۔ دونوں بھائیوں نے صبح عافیت کی چادر میں آنکھ کھولی ہوگی، اسکول جانے کی تیاری کی ہوگی، ماں نے مطمئن مسکراہٹ کے ساتھ انہیں رخصت کیا ہوگا۔
ایک اور دنیا کے ایک اور شہر میں حق نواز نے بھی آنکھ کھولی ہوگی۔ جس دنیا کا ذکر ہے، وہاں حلقے کھولنے کے لیے شہر بند کرنے پڑتے ہیں۔
حق نواز کی ماں نے فکر مندی سےاپنے بیٹے کو تیار ہوتے ہوئے دیکھا ہوگا۔بیٹے کو باہر جانے سے روکنے کے لیے کتنی تاویلیں گھڑی ہوں گی۔
آخر ممتا بیٹے کی ضد کے آگے ہار گئی ہوگی۔ دل کو سمجھالیا ہوگا۔۔۔”شام تک کی تو بات ہے۔ پھر خان صاحب جلسہ کریں گے اور میرا حق نواز واپس آ جائےگا۔” کو پڑھنا جاری رکھیں
بیویاں عمران خان ہوتی ہیں
بیویاں بھی عمران خان ہوتی ہیں، کیونکہ
عمران حکومت کو پریشان کرتے ہیں، یہ شوہروں کو پریشان کرتی ہیں
عمران بل جلاتے ہیں، یہ دل جلاتی ہیں
عمران قانون شکنی کرتے ہیں، یہ شوہروں کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں
عمران ملک کو مالی نقصان پہنچاتے ہیں، یہ شوہروں کومالی نقصان پہنچاتی ہیں
عمران سول نا فرمانی کرتے ہیں، یہ صرف نافرمانی کرتی ہیں
عمران ٹی وی اسٹیشن پر قبضہ کرتے ہیں، یہ ٹی وی ریموٹ پر قبضہ کر لیتی ہیں کو پڑھنا جاری رکھیں