آفس سے کال آئی آپ نے دھرنا کوریج کے لیے اسلام آباد جانا ہے۔ ہمیں خوشی اور تشویش ایک ساتھ ہوئی۔ خوشی ایک مختلف ذمہ داری ملنے کی تھی، تشویش اس بات کی کہ خدا جانے یہ دھرنا کب تک چلے۔ کتنے دن کا زاد راہ ساتھ رکھیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہو گا، گرم کپڑے نکالنے ہیں تو الماری کے بالائی خانے پھرولنا ہوں گے، وغیرہ وغیرہ۔
2014 کے دھرنے میں بھی اسلام آباد بھیجے گئے تھے، نیوز روم کی چار دیواری سے نکل کر فیلڈ میں جانے سے بہت کچھ سیکھا تھا۔ خبر نشریاتی رابطے کے بجائے اپنی آنکھ سے بنتے دیکھی تھی۔ کئی تجربات جو نیوز روم میں سات سال گزار کر نہ ہوئے وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے سات دن میں ہو گئے تھے۔
شادمانی کے غبارے سے کچھ ہوا اس وقت نکلی جب بتایا گیا اسلام آباد جا کر بھی ہمارا پڑاؤ بیورو آفس میں ہی ہو گا۔ سوچے بیٹھے تھے کہ میدان جنگ میں جو کچھ بیتے گا، اس کی داستان کہیں گے، یہاں ہمیں پچھلے مورچوں میں بٹھا دیا گیا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں
Tag Archives: Tahir ul Qadri
دھرنوں سے براہ راست
دو رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ دونوں سارا دن اپنے اپنے کنٹینر میں اے سی لگا کر بیٹھے رہتے ہیں اور جس عوام کے لیے وہ انقلاب یا آزادی لانا چاہتے ہیں، وہ کڑکتی دھوپ میں سڑتی رہتی ہے۔ دونوں کی اولادیں ان دھرنوں میں شریک نہیں (شاید وہ بھی کسی ٹھنڈے کمرے میں ٹانگیں پسار کر دھرنے کی کوریج دیکھ رہی ہوں)، لیکن یہاں موجود کئی بچے ان کے کنٹینرز کو حسرت سے دیکھتے ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں