بخدمت جناب ارباب اختیار نادرا!
مودبانہ گزارش ہے کہ زبیر اور نادیہ کو معاف کر دیا جائے۔ وہ بھول گئے تھے کہ رشتے چاہے آسمان پر طے ہوتے ہوں، لکیریں تو زمین والوں نے ہی کھینچ رکھی ہیں۔ آسمان سے تو سرحد نظر بھی نہیں آتی، لیکن دھرتی پر دیوار کی مانند ایستادہ ہوتی ہے۔ آر پار دیکھنے دیتی ہے۔۔۔ آنے اور جانے نہیں دیتی۔ زبیر اور نادیہ یہ بھی بھول گئے تھے کہ اوپر والا جوڑے تو بنا دیتا ہے، نیچے والے جڑنے نہیں دیتے۔ آسٹریلیا میں رہتے رہتے انہیں یہ خیال بھی نہ رہا کہ پاکستانی لڑکے اور ہندوستانی لڑکی کی شادی پر فلمیں بنانے والے خواب بیچ کر چلے جاتے ہیں۔ فلم ختم ہو جاتی ہے، پاکستان اور بھارت کی کشیدگی ختم نہیں ہوتی۔
صاحبان نادرا! آپ کچھ دیر کے لیے زبیر اور نادیہ کو بھول جائیے۔ ان کے پانچ ماہ کے بیٹے علی محمد کی آنکھوں میں جھانکیے۔ یہ اپنی شناخت کے لیے آپ کے سرخ فیتے میں الجھ چکا ہے۔
Tag Archives: Tension
بھارت کیا سوچ رہا ہے؟
سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کے بعد ایک بات بہت واضح ہے، اس بار بھارت کے تیور کچھ بدلے بدلے ہیں۔
پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔۔۔ ایک بڑے دشمن کے مقابلے میں یہ ہتھیار پاکستانی عوام اور قیادت کو نفسیاتی تحفظ دیتے ہیں۔ بھارت کو بھی معلوم ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرے گا تو پاکستان اپنے جوہری ہتھیار کام میں لا سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کئی موقعوں پر اس قسم کا جذباتی بیان دیا بھی جا چکا ہے کہ ایٹم بم شب برات پر پھوڑنے کے لیے تو نہیں رکھا۔
بھارت میں غالباً یہ سوچ پائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے ایک باقاعدہ جنگ کے لیے بھارت کے سامنے تو جوہری حصار باندھ دیا ہے لیکن خود وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں کرنے سے باز نہیں آ رہا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں