امریکا کو کیسے مسلمان چاہییں
امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل خوب سیاست ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی، ہلیری نے ٹرمپ کو روس کی کٹھ پتلی قرار دیا۔ ایک دوسرے کی ریلیوں پر حملے بھی ہوئے۔ اب ٹرمپ صدر منتخب ہو چکے ہیں تو امریکا میں ان کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
سیاسی طور پر بوجھل اس فضا میں ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست جس نفاست اور شائستگی سے قبول کی وہ دیکھنے اور سننے کی چیز ہے۔ ہلیری کس قدر دل برداشتہ تھیں وہ ان کے چہرے پر صاف لکھا تھا، یوں لگا وہ رو دیں گی۔ لیکن شکست قبول کرتے ہوئے انہوں نے جو نپی تلی گفتگو کی۔۔۔ عاجز نے اس کا خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں
امریکا کے انتخابی نتائج میں پاکستانیوں کے نقطہ نظر سے کچھ دلچسپ اشارے ہیں۔
امریکیوں کو دو قسم کے صدارتی امیدواروں کا سامنا تھا۔ خاتون امیدوار ہلیری کلنٹن، جو قریب اڑسٹھ برس کی ہیں۔ عوامی عہدوں پر کام کر چکی ہیں، وزیرخارجہ رہی ہیں اور امریکا کی خاتون اول بھی رہ چکی ہیں۔ گویا طویل عرصے سے امریکی سیاست سے منسلک ہیں اور محنت سے اپنا مقام بنایا۔
ان کے مقابلے میں تھے ڈونلڈ ٹرمپ، عمر لگ بھگ ستر برس، والد اراضی اور تعمیرات کا کاروبار کرتے تھے۔ ٹرمپ نے معاشیات کی تعلیم حاصل کی اور اپنے والد کا کاروبار سنبھالا۔ کاروبار کو بہت پھیلایا اور میڈیا سے بھی وابستہ ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دی اپرنٹس نامی ٹی وی شو بہت مقبول ہوا جس میں امیدواروں کی کاروباری صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا تھا۔
لا ابالی رویے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاست میں قدم رکھا تو بہت سے لوگوں کو حیرت ہوئی۔ کو پڑھنا جاری رکھیں