عمران خان کو تقریر میں کیا کہنا چاہیے تھا؟

جون 2020 کا آخری ہفتہ حکومت کے لیے ہنگامہ خیز رہا، پہلے وفاقی وزیر نے اپنی حکومت پر تنقید کی، پھر وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اسامہ بن لادن کو شہید کہہ دیا. عالمی میڈیا نے باقی تقریر چھوڑ کر، صرف اسے اپنی شہہ سرخیوں میں جگہ دی۔
اس پر سینیئر صحافی اور روزنامہ ڈان اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر فہد حسین نے ایک کالم لکھا، جس کا عنوان تھا ”بادشاہ کی تقریر
فہد حسین نے تجزیہ کیا کہ عمران خان کو اپنی تقریر میں کیا کہنا چاہیے تھا، اور وہ ایسا کیوں نہ کہہ سکے۔
یہ کالم انگریزی میں ہے، لیکن اتنا اہم ہے کہ اردو سمجھنے والوں کے لیے بھی اس کا پڑھنا ضروری ہے۔
مفاد عامہ کے لیے اس کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔
بادشاہ کی تقریر
جو کچھ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا، شاید وہ اس سے کم اہم ہے، جو تقریر نے ان کے بارے میں کہا۔
جمعرات کے روز وہ قومی اسمبلی کے اس ایوان میں کھڑے ہوئے، جس کے وہ سربراہ ہیں – تقریبا ایک اجنبی کی طرح، کیوں کہ وہ کم کم ہی وہاں آتے ہیں۔ اور ایک طویل تقریر کی جس سے کوئی بھی متاثر نہ ہوا۔ یہ حیران کن ہے۔ عمران خان وہ شخص ہیں جنہوں نے زور تقریر پر اقتدار حاصل کیا اور ایسا بیانیہ تشکیل دیا جس میں دیگر سب لوگ غرق ہو گئے۔ ان کے پاس موجود ہتھیاروں میں، سب سے خوف ناک ہتھیار ان کی گفتگو ہی تھی۔
اس کے باوجود، جمعرات کے روز یہی ہتھیار ناکام ہو گیا۔ کیوں؟ ناکامی ان کے الفاظ کے چناؤ یا انداز بیاں میں نہیں، بلکہ اس میں ہے کہ وہ جانتے ہی نہیں کہنا کیا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں