نواز شریف کا ذوق طعام

ترک صدر کی پاکستان آمد، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اور تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ نے شاید کچھ سیاسی الجھاؤ پیدا کیا ہو، لیکن ہمیں تو کرامت اللہ غوری کی کتاب بار شناسائی میں لکھا ایک واقعہ یاد آ گیا۔
کرامت اللہ غوری سفارت کاری سے وابستہ رہے ہیں۔ دوران ملازمت پاکستان کے جن حکمرانوں سے واسطہ رہا، ان کا احوال اپنی کتاب بار شناسائی میں لکھا ہے۔ لکھتے ہیں، وہ ترکی میں بطور سفیر اپنے فرائض ادا کر رہے تھے تو جولائی 1999 میں استنبول اور گرد و نواح میں ہلاکت خیز زلزلہ آیا۔ نواز شریف اس وقت اپنی وزارت عظمیٰ کی دوسری اننگز کھیل رہے تھے۔ انہوں نے تعزیت کے لیے ترکی آنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں انہوں نے ترک حکمرانوں سے اظہار غم کیا، زلزلے سے متاثرہ علاقے دیکھے اور دل گرفتہ ہوئے۔ لیکن افسوس کی اس فضا میں بھی میاں نواز شریف کا ذوق طعام سر اٹھا کر کھڑا ہو گیا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

راہوالی کی قلفیاں

اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں تو گوجرانوالہ سے ذرا پہلے راہوالی آتا ہے۔ یہاں سے گزرتے ہوئے آپ کو سڑک کنارے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بہت سے بزرگوں کی تصویریں نظر آئیں گی۔ پہلے پہل آپ توجہ نہیں دیں گے، لیکن تصویروں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جائے گا۔ پھر آپ غور کریں گے کہ تمام تصویریں بظاہر تو ایک شخص کی نظر آتی ہیں لیکن ہر ایک کی صورت کچھ کچھ مختلف ہے۔ سر پر ٹوپی، سفید داڑھی لیکن چہرے کا سانچہ کچھ مختلف۔ کہیں داڑھی ذرا لمبی ہے، کہیں ٹوپی فرق ہے، کہیں عینک لگا رکھی ہے، کہیں صورت کے گرد نور کا پھیلاؤ کچھ زیادہ ہے۔ اب آپ تصویروں کے دائیں بائیں اوپر نیچے لکھی عبارت بھی پڑھیں گے۔ تب معلوم ہو گا یہ تصویریں تو قلفی بیچنے والوں نے لگا رکھی ہیں، اپنی ہی قلفی کو راہوالی کی اصلی، یا ‘المشہور’ یا مستند قلفی کے دعوے کے ساتھ۔
آپ گاڑی کی رفتار کچھ آہستہ کریں گے تو معلوم ہو گا بینرز پر ٹنگے بزرگوں میں سے زیادہ تر کا نام سلمان نام ہے۔ کہیں صرف سلمان، کہیں محمد سلمان، کہیں صوفی سلمان۔۔۔ اور کہیں اس سے ملتے جلتے نام، جیسے کہ سبحان۔ ایک آدھ استثنیٰ سید پیر مرتضیٰ جیلانی کے نام کی صورت بھی سامنے آیا۔

کہیں یہ دعویٰ کہ راہوالی کی پرانی قلفی تو سلمان ہی کی ہے، کہیں یہ استغاثہ کہ محمد سلمان ہی اصلی قلفی والے ہیں کہیں یہ اصرار کہ راہوالی کی مشہور قلفی تو صوفی سلمان صاحب کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں پیش کرتا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

ہلیری کلنٹن کی بھی سنیے

nintchdbpict000281113993امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل خوب سیاست ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی، ہلیری نے ٹرمپ کو روس کی کٹھ پتلی قرار دیا۔ ایک دوسرے کی ریلیوں پر حملے بھی ہوئے۔ اب ٹرمپ صدر منتخب ہو چکے ہیں تو امریکا میں ان کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
سیاسی طور پر بوجھل اس فضا میں ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست جس نفاست اور شائستگی سے قبول کی وہ دیکھنے اور سننے کی چیز ہے۔ ہلیری کس قدر دل برداشتہ تھیں وہ ان کے چہرے پر صاف لکھا تھا، یوں لگا وہ رو دیں گی۔ لیکن شکست قبول کرتے ہوئے انہوں نے جو نپی تلی گفتگو کی۔۔۔ عاجز نے اس کا خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

کیا امریکی بھی تھوڑے تھوڑے پاکستانی ہیں؟

trumpامریکا کے انتخابی نتائج میں پاکستانیوں کے نقطہ نظر سے کچھ دلچسپ اشارے ہیں۔
امریکیوں کو دو قسم کے صدارتی امیدواروں کا سامنا تھا۔ خاتون امیدوار ہلیری کلنٹن، جو قریب اڑسٹھ برس کی ہیں۔ عوامی عہدوں پر کام کر چکی ہیں، وزیرخارجہ رہی ہیں اور امریکا کی خاتون اول بھی رہ چکی ہیں۔ گویا طویل عرصے سے امریکی سیاست سے منسلک ہیں اور محنت سے اپنا مقام بنایا۔
ان کے مقابلے میں تھے ڈونلڈ ٹرمپ، عمر لگ بھگ ستر برس، والد اراضی اور تعمیرات کا کاروبار کرتے تھے۔ ٹرمپ نے معاشیات کی تعلیم حاصل کی اور اپنے والد کا کاروبار سنبھالا۔ کاروبار کو بہت پھیلایا اور میڈیا سے بھی وابستہ ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دی اپرنٹس نامی ٹی وی شو بہت مقبول ہوا جس میں امیدواروں کی کاروباری صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا تھا۔
لا ابالی رویے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاست میں قدم رکھا تو بہت سے لوگوں کو حیرت ہوئی۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

دھرنا ڈائری: دوسرا اور آخری صفحہ

pti-girls-dance-in-islamabad-dharnaآفس سے کال آئی آپ نے دھرنا کوریج کے لیے اسلام آباد جانا ہے۔ ہمیں خوشی اور تشویش ایک ساتھ ہوئی۔ خوشی ایک مختلف ذمہ داری ملنے کی تھی، تشویش اس بات کی کہ خدا جانے یہ دھرنا کب تک چلے۔ کتنے دن کا زاد راہ ساتھ رکھیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہو گا، گرم کپڑے نکالنے ہیں تو الماری کے بالائی خانے پھرولنا ہوں گے، وغیرہ وغیرہ۔
2014 کے دھرنے میں بھی اسلام آباد بھیجے گئے تھے، نیوز روم کی چار دیواری سے نکل کر فیلڈ میں جانے سے بہت کچھ سیکھا تھا۔ خبر نشریاتی رابطے کے بجائے اپنی آنکھ سے بنتے دیکھی تھی۔ کئی تجربات جو نیوز روم میں سات سال گزار کر نہ ہوئے وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے سات دن میں ہو گئے تھے۔
شادمانی کے غبارے سے کچھ ہوا اس وقت نکلی جب بتایا گیا اسلام آباد جا کر بھی ہمارا پڑاؤ بیورو آفس میں ہی ہو گا۔ سوچے بیٹھے تھے کہ میدان جنگ میں جو کچھ بیتے گا، اس کی داستان کہیں گے، یہاں ہمیں پچھلے مورچوں میں بٹھا دیا گیا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

یارو اسے یو ٹرن نہ کہنا

cwlbuppwcaaymakعمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان واپس لے لیا ہے۔ یار لوگ ابھی سے اسے یو ٹرن کہہ رہے ہیں۔ میرے خیال میں ایسا کہنا درست نہیں۔
عمران خان پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کے ملوث ہونے کی تحقیقات چاہتے تھے۔ اسلام آباد لاک ڈاؤن کی دھمکی اسی لیے دی گئی۔ اگر عمران خان نے یو ٹرن لینا ہوتا تو اسی وقت لے لیتے جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں احتجاج کرنے سے منع کیا تھا۔
اب سپریم کورٹ نے یہ تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔ اب عمران خان کے پاس احتجاج کرنے کا جواز ہی باقی نہ رہا تھا۔ لہذا انہوں نے درست فیصلہ کیا، اور دو نومبر کو لاک ڈاؤن کے بجائے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا۔
اب میں عرض کروں گا کہ عمران خان نے ایسا کیا کیا جسے یو ٹرن یا اس سے ملتی جلتی چیز سمجھا جائے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں