تذلیل ادارے کی ہو، شہری کی، یا ووٹ کی۔۔۔سب 9 مئی ہے

ہماری قوم پر، ایک سے زیادہ نو مئی بیت چکے ہیں۔
ایک نو مئی تو وہ تھا جب عسکری مقامات پر حملے کیے گئے۔ وہ نو مئی قابل مذمت ہے۔ قابل نفرت ہے۔ اُس نو مئی کو جو کچھ ہوا، وہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اُس نو مئی میں جو ملوث ہے اسے عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔ اُس نو مئی کے مجرموں کے خلاف ریاست کو اپنی پوری قوت اور طاقت استعمال کرنی چاہیے۔
کہنا صرف یہ ہے، کہ اس ملک کی تاریخ میں صرف ایک نو مئی نہیں آیا۔ ہماری قوم پر ایک سے زیادہ نو مئی بیت چکے ہیں۔ اگر نو مئی کو ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک علامت سمجھ لیا جائے تو اس ملک میں عبادت گاہوں کا جلایا جانا بھی نو مئی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں