میڈیاعمران خان کی کیسےمددکررہاہے؟

سات جون 2014کو عمران خان کا سیالکوٹ میں جلسہ تھا۔ اسی دن ایک اخبار اور اس کے متعلقہ ٹی وی چینل پر خبر دی گئی

این اے118: نادرا کی جانب سےسربمہر تھیلے کھول کر ووٹوں سے بھرنے کاانکشاف

page 2

خبر میں بتایا گیا کہ چیئرمین نادرا امتیاز تاجوراور ڈی جی پروجیکٹ ڈائیریکٹر نے انتہائی خفیہ اندا زمیں تھیلے کھولے، اور مزید ووٹ ڈال کر دوبارہ سربمہر کر دیے۔
این اے 118 ان چار حلقوں میں شامل ہے جن کے نتائج کے خلاف تحریک انصاف احتجاج کر رہی ہے۔ خبر کےمطابق الیکشن ٹریبیونل نے انگوٹھوں کے نشان سے ووٹوں کی تصدیق کے لیے یہ تھیلے نادرا آفس بھجوائے، جہاں نادرا حکام نے تھیلے کھول کر ان میں جعلی ووٹ بھر دیے۔ اور اس دوران سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند رکھے گئے۔
بظاہر تو خبر بہت دھانسو ہے۔ لیکن بہت سے پہلو غور طلب بھی ہیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

حکومت کی بوکھلاہٹ کااشتہار

spelling mistakeجب سے جناب طاہرالقادری کے آنے کا غلغلہ بلند ہوا ہے، حکومت بوکھلائی نظر آنے لگی ہے۔ اپنے آمرانہ اقدامات کے جواز کےلیے اشتہارات کا سہارا بھی لیا جا رہاہے۔ لیکن ایسے ہی ایک اشتہار سے حکومت کی بوکھلاہٹ مزید واضح ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اشتہار میں امن عامہ کو امن آمہ لکھ دیا گیا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ اشتہار اتنی جلد بازی میں جاری کیا گیا کہ کسی عقل مند کو پروف ریڈنگ کا وقت تک نہ ملا۔

 

ہیلری کی کچھ مزیدسچی باتیں

Hard Choicesاپنی کتاب میں ہیلری کلنٹن لکھتی ہیں پاکستان میں کچھ عناصر طالبان اور انتہا پسندوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے تھے۔ میں اکثر پاکستانی حکام کو کہتی”یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ گھر کے پچھواڑے زہریلے سانپ پالیں اور یہ توقع رکھیں کہ سانپ صرف آپ کے پڑوسیوں کو کاٹیں گے۔”

ہیلری کلنٹن اس بات پر بھی حیران ہوتی ہیں کہ ایک ملک میں دہشت گرد بڑے علاقے پر قبضہ کر لیں، اور عوام کو ہراساں کریں، پھر بھی حکومت خاموش رہے۔۔۔یہ کیسے ممکن ہے؟
پاکستان میں ہیلری کلنٹن کو ایک بات پر خاصی تنقید کا سامنا رہتا۔ لوگ پوچھتے، امریکا پاکستان میں جمہوریت کی بات کرتا ہے، اور پھر مشرف جیسے آمر کی حمایت بھی کرتا ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

ہیلری کلنٹن اور پاکستانیوں کی غیرت

Hard Choicesسابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی کتاب "سخت فیصلے” میں پچیس باب ہیں، اور صرف ایک پاکستان کے لیے مختص ہے۔ اس باب کا نام رکھا گیا ہے، "پاکستان: قومی غیرت”۔
حیرانی ہوئی کہ یہ کیسا نام ہوا۔۔۔پاکستان: قومی غیرت
جیسے جیسے پڑھتا گیا، تو اندازہ ہوا کہ وہ غیرت کے شروع میں شاید ‘بے’ لگانا چاہ رہیں تھیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

نواز اور اوباما کا تقابلی جائزہ

فوج کی جانب سے آپریشن شروع کرنے کی خبر آئی تو ہیلری کلنٹن کی کتاب کے باب نمبر سات پر تھا۔ یہ باب بتاتا ہے کہ امریکا نے ایف پاک کی اصطلاح کب کیوں اورکیسے استعمال کرنا شروع کی، اور کیسے اوباما نے افغانستان میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ یہ باب پڑھتے ہوئے خواہ مخواہ نواز شریف اور امریکی صدر کا تقابلی جائزہ لینے لگا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

ہیلری کلنٹن کے سخت فیصلے۔۔حصہ اول

سابق امریکی وزیرخارجہ کی تصنیف "ہارڈ چوائسز” زیرمطالعہ ہے۔ ویسے تو چوائس کا اردو میں لفظی ترجمہ انتخاب بنتا ہے، لیکن میں اس کو "سخت فیصلے” ہی کہوں گا۔کتاب میں بہت سی دلچسپ باتیں ہیں۔ جس بات نے دھچکا پہنچایا، وہ یہ تھی کہ کتاب میں 25 باب ہیں اور صرف دو میں پاکستان کا ذکر ہے۔یعنی ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اپنے خارجہ امور میں امریکا پاکستان کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ جیسے جیسے کتاب پڑھتا جاؤں گا، آپ کو مطالعے میں شریک رکھوں گا۔ آغاز وہاں سے، کہ ہیلری کلنٹن اوباما کی مخالف تھیں، اور پھر اوباما کی جیت کے بعد ان کی ہی درخواست پر وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

چندہ

چندہ جمع کرنے کےلیے دو بکسے دھرے تھے

ایک بکسے میں پیسے ڈال کر آپ مجاہدین اسلام کی مدد کرسکتے تھے

دوسرا بکسہ معذور افراد کی مدد کے لیے تھا

ایک بکسے میں نوٹ ہی نوٹ تھے

دوسرا کسی کم نصیب کی جیب کی طرح خالی پڑا تھا

رپورٹنگ

عمارت گر گئی
انسان اور ارمان سب ملبے تلے دب گئے
اس دن نیوز چینلز کی بڑی خبر یہی تھی
مرنےوالوں کی تصویریں
لواحقین کا رونا دھونا
سارا دن یہی چلتا رہا
شام کو ایک رپورٹر سب کو مٹھائی کھلا رہا تھا
اس نے پہلی بار براہ راست کوریج کی تھی

خبرنامہ

آج کا خبرنامہ بہت زبردست رہا
کراچی میں فیشن شو کوہیڈلائن میں لیا
بالی وڈ فلم ٹو-اسٹیٹس دھانسو بزنس کر رہی ہے
اس کی خبر چلائی
اقبال بانو کی برسی پر بھی بڑی اچھی رپورٹ تھی
"اقبال بانو سے یاد آیا، آج علامہ اقبال کی بھی تو برسی تھی؟”
بس یار، وہ خبر چلانے کا وقت نہیں ملا