بیویاں عمران خان ہوتی ہیں  

بیویاں بھی عمران خان ہوتی ہیں، کیونکہ
عمران حکومت کو پریشان کرتے ہیں، یہ شوہروں کو پریشان کرتی ہیں
عمران بل جلاتے ہیں، یہ دل جلاتی ہیں
عمران قانون شکنی کرتے ہیں، یہ شوہروں کی  حوصلہ شکنی کرتی ہیں
عمران ملک کو مالی نقصان پہنچاتے ہیں، یہ شوہروں کومالی نقصان پہنچاتی ہیں
عمران سول نا فرمانی کرتے ہیں، یہ صرف نافرمانی کرتی ہیں
عمران ٹی وی اسٹیشن پر قبضہ کرتے ہیں، یہ ٹی وی ریموٹ پر قبضہ کر لیتی ہیں کو پڑھنا جاری رکھیں

تحریک انصاف والوں کی 20 عادات

1۔اکثر غصے میں رہتے ہیں
2۔جہاں کشتیاں چلانی چاہییں، وہاں کشتیاں جلا دیتے ہیں
3۔عمران خان کی ہر حماقت میں حکمت تلاش کرتے ہیں
4۔مبشر لقمان کو سچا صحافی اور طلعت حسین کو بکاؤ مال سمجھتے ہیں
5۔اے آر وائی کو حق کا علم بردار اور جیو کو جھوٹ کا قصوروارسمجھتے ہیں کو پڑھنا جاری رکھیں

خان صاحب کی کیا مجبوری تھی؟

جاوید ہاشمی کے بیان نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کہتے ہیں تحریک انصاف شاہراہ دستور پر ہی رہنے کا فیصلہ کر چکی تھی کہ شیخ رشید عمران خان کے لیے ایک پیغام لے کر آئے۔ عمران نے پارٹی کے متفقہ فیصلے سے پھرتے ہوئے کہا، "مجبوری ہے، اب آگے جانا ہوگا۔”
اب عمران خان تردید کرتے ہیں، لیکن ان کی بدقسمتی سے، اسی رات پارٹی رہنما اسد عمر نے بھی ٹیلی وژن پر اعلان کیا تھاکہ کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔ لیکن عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس جانے کا فیصلہ کسی مجبوری میں کرنا پڑا۔
آخر وہ کیا مجبوری تھی؟ وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے کا فیصلہ غالباً تیس اگست کی رات آٹھ بجے سے نو بجے کے درمیان کیا گیا۔اس وقت کی فوٹیج دیکھیں (24ویں منٹ سے) تو تحریک انصاف کی قیادت کنٹینر پر ایک بحث میں مبتلا دکھائی دیتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں