دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا؟

دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے؟
میں نے یہ سوال فیس بک پر پوسٹ کیا تو خاصے دلچسپ جواب موصول ہوئے۔
کسی کے نزدیک خوشامد دنیا کی سب سے میٹھی چیز تھی۔ کوئی زبان تو کوئی خود فریبی کو میٹھا بتاتا رہا
کسی کو دوستی میں مٹھاس ملی۔کسی کو آم رسیلے معلوم ہوئے تو کسی کو شہد ۔۔۔ ایک صاحب نے چینی، شہد اور گڑ کا محلول تجویز کیا۔
کمنٹ کرنے والی سبھی خواتین نے بچوں کو ۔۔۔ ان کی ہنسی کو دنیا کی میٹھی ترین چیز قرار دیا۔ ایک خاتون نے فہرست میں اپنے شوہر اور والدہ کی مسکراہٹ کا بھی اضافہ کیا۔9781907970610
بپسی سدھوا کے ناول ۔۔۔ دا کرو ایٹرز ۔۔۔ کا کردار فریڈی بھی یہی سوال کرتا ہے۔ اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہتا ہے
دنیا کی سب سے شیریں چیز ۔۔۔ ضرورت یا خواہش ۔۔۔ ہے۔
ضرورت ایک ظالم شخص کو رحم دل بنا دیتی ہے۔ خواہش ایک انا پرست کو خوشامدی بناتی ہے۔
آپ اسے حالات کہہ لیں یا ذاتی مفاد۔۔۔ آخر میں آپ کی ضرورت اور خواہش ہی آپ سے سب کچھ کرواتی ہے۔
جس شخص کو آپ دیکھنا بھی نہ چاہیں ۔۔۔ ضرورت پڑنے پر اس سے مسکرا کر بات کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
یہ ضرورت ہی ہے کہ آپ اپنے دشمن کو بھی بھائی بنا لیتے ہیں۔
کیا آپ بھی ناول کے کردار فریڈی کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں، کہ دنیا کی سب سے میٹھی چیز ضرورت یا خواہش ہے؟

تبصرہ کریں