ہم صحافی ویسے تو سوال پوچھتے بھی ہیں، اور سوال اٹھاتے بھی ہیں، لیکن اپنے آپ سے کچھ بنیادی سوال کبھی نہیں کرتے۔ جب فہرست بنائی تو احساس ہوا، ہر ملازم پیشہ آدمی خود سے یہ سوال ضرور کرے:
کیا مجھے اپنی محنت کامناسب صلہ مل رہا ہے؟
دفتر میں بہت سے لوگ میرے سے بہت کم کام کرتے ہیں، پھر ان کی تنخواہ میرے برابر، یا مجھ سے زیادہ کیوں ہے؟
کیا اس نوکری میں میرے لیےترقی کے واضح مواقع ہیں؟
کیا اس ادارے میں ترقی کا کوئی واضح طریقہ کار وضع کیا گیا ہے؟
کیا میرے لیے واضح اہداف مقرر کیے گئے ہیں؟
کیا میرا ادارہ میری قابلیت میں اضافے کے لیے کوئی موقع دیتا ہے؟
جس جگہ میں کام کرتا ہوں، کیا وہاں کا ماحول مناسب ہے؟
کیا مجھے عزت دی جاتی ہے؟(یہ اس عزت کی بات نہیں ہو رہی جو صحافی بھائی اشارہ کاٹنے کے بعد ٹریفک والے کو کارڈ دکھاتے ہیں اور چالان نہیں ہونے دیتے، یہ دفتر میں عزت کی بات ہو رہی ہے)
کیا میرا ادارہ ترقی کررہا ہے؟ کیا یہ ادارہ مزید ترقی بھی کرے گا؟ اگر ہاں تو کب، کیوں اور کیسے؟