جماعت اسلامی کامسئلہ کیاہے؟

جماعت اسلامی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ملکی مسائل کا حل جہاد اور قتال فی سبیل اللہ میں سمجھتی ہے۔ یعنی اگر ملک میں تعلیم کی کمی ہے، آلودگی ہے، شہری تہذیب سے عاری ہیں، سرعام تھوکتے ہیں، راہ چلتے گندگی پھیلاتے ہیں، پھلوں کے چھلکے سڑک پر پھینک دیتے ہیں، دیوار کے پاس بیٹھ کر رفع حاجت کرتے ہیں، رشوت لیتے ہیں، اپنا کام ایمانداری سے نہیں کرتے، ملاوٹ کرتے ہیں،کم تولتے ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں، دوسروں کا حق مارتے ہیں،ملکی وسائل کا غلط استعمال کرتےہیں، پانی ضائع کرتے ہیں، زور زور سے ہارن بجاتے ہیں، قانون پر عمل نہیں کرتے، نقل کرتے ہیں، سفارش کرتے ہیں اور کراتے ہیں، حق دار کو حق نہیں دیتے، تو ان تمام مسائل کا حل تعلیم و تربیت میں نہیں، جہاد اور قتال میں ہے۔
کیا واقعی جماعت اسلامی اور منور حسن صاحب کے پاس ان مسئلوں کا کوئی دوسرا حل موجود ہی نہیں۔کیا یہاں کے شہریوں کو تہذیب سکھانے کے لیےتربیت دینے سے کام نہیں چل سکتا۔ کیا اس مکھی کو مارنے کے لیے توپ ہی چلانا ہوگی، کیا یہ بنیادی سے مسئلے جہاد اور قتال سےہی حل ہوں گے؟
کیا جہادا ور قتال کی بات کرنے والے منور حسن بتائیں گے، ان کی اپنی اولاد میں سے کس نے جہادکیا؟
کیا جماعت اسلامی دوغلی پالیسی پر نہیں چل رہی؟
یہ حکیم اللہ محسود کو تو شہید قرار دیتے ہیں، اس کی ہلاکت کا ماتم بھی کرتے ہیں۔۔۔لیکن جن ہزاروں لوگوں کو حکیم اللہ محسود نے قتل کیا، ان کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہتے۔
کیا جماعت اسلامی اپنی توانائیاں غلط سمت میں ضائع نہیں کر دیتی؟
یاد آتا ہے جب صوبہ خیبرپختونخوا کی جزوی حکمرانی جماعت اسلامی کے حصے میں آئی تو عورتوں کی تصاویر والے اشتہاری بورڈ ہٹادیےگئے۔ اشتہاری کمپنیوں کو تو اپنی مصنوعات کی تشہیر سے مطلب تھا۔ بس فرق یہ پڑا کہ کوکاکولا کے بورڈ پر اللہ کے نام لکھ دیے گئے۔
صوبے کے عوام کی زندگی پر اس سے کوئی برکت پڑی یا نہیں، یہ تو وہی بتا سکتے ہیں۔
اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ بطور ایک سیاسی جماعت، جماعت اسلامی سب سے زیادہ نیک نام ہے۔ پھر لوگ اسے ووٹ کیوں نہیں دیتے؟کیا کبھی اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی؟

کیا جماعت اسلامی کو خود بھی پتہ ہے کہ اس کا مسئلہ کیا ہے؟

2 thoughts on “جماعت اسلامی کامسئلہ کیاہے؟

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s