عمران خان ! کیا پاکستان آپ کے والد صاحب کا ہے

ووٹوں کی تصدیق ضروری۔ بہت ہی ضروری۔ کہ انہی ووٹوں پر  ملک کی حکومت کھڑی ہوئی۔ آپ کا مطالبہ تسلیم۔ طریقہ کار سے اختلاف، لیکن آپ کی جدوجہد کا حق بھی قبول۔
لیکن اب آپ حد سے بڑھنے لگے ہیں۔ اب آپ نے دھمکی دی ہے کہ پہلے لاہور، فیصل آباد اور کراچی بند کریں گے، پھر پورا پاکستان بند کر دیں گے۔
لیکن عمران خان صاحب! جیسے آپ کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ ایسے ہی مجھے آزادانہ نقل و حرکت کا بھی حق ہے۔ اگر آپ کا احتجاج میری حق تلفی کرتا ہے تو یہ منظور نہیں۔ آپ کے کہنے پر لوگ رضاکارانہ اپنا کاروبار بند کریں تو ٹھیک۔ لیکن زبردستی کا اختیار آپ کو ہر گز نہیں۔
خیبرپختونخوا میں جمیعت علمائے اسلام والوں نے سڑکیں بند کیں تو آپ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو غصہ آ گیا۔ سڑکیں بند کرنے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکی دی۔اب یہی کچھ آپ کریں گے تو بتائیں کیا سلوک ہونا چاہیے؟
پھر یہ بتائیں کہ اس انتشار سے آپ کو ملے گا کیا؟
ذرا سوچیں، اس روز کسی دیہاڑی دار کو مزدوری تلاش کرنا ہوگی۔ اس کے بچے بھوکے رہ گئے تو حساب کون دے گا۔ کوئی اہم امتحان دینے سے رہ گیا تو جواب دہ کون ہوگا؟ کوئی نوکری کے لیے انٹرویو پر نہ پہنچ سکا تو روزگار کہاں سے کمائے گا۔ کوئی بیمار بروقت اسپتال نہ پہنچ سکا تو اس کے لواحقین اپنی بے چارگی کی گنتی کس ٹریبیونل سے کرائیں گے۔
عمران خان صاحب، آپ کو پڑنے والے ووٹوں کی تصدیق بہت ضروری ہے، لیکن یہ پاکستان آپ کے والد صاحب کا نہیں ہے۔ ان وٹوں کی گنتی پاکستانیوں سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی۔

3 thoughts on “عمران خان ! کیا پاکستان آپ کے والد صاحب کا ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s